جرائم

دیامر: گیس نامی علاقے میں آٹھ سالہ بچے نے اپنے بڑے بھائی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا

چلاس (کرائم رپورٹ) ضلع دیامر کے دور افتادہ علاقے گیس بنگہ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ۔ اخروٹ کے ساتھ کھیلتے کھیلتے دو بھائی آپس میں لڑ پڑے۔ بڑے نے چھوٹے پر ہاتھ اُٹھایا۔ چھوٹے نے جی تھری اُٹھا کر بڑے بھائی پر گولی چلا دی۔ گولی سر میں لگنے سے سترہ سالہ جوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس سے لی گئی تفصیلات کے مطابق دو بھائی اخروٹ سے کھیلتے کھیلتے آپس میں لڑ پڑے۔ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر ہاتھ اٹھایا۔ اس پر آٹھ سالہ چھوٹا بھائی طیش میں آگیا۔ جی تھری نامی بندوق اُٹھا کر اپنے بڑے بھائی باسط پر گولی چلادی۔ گولی سترہ سالہ باسط کے سر میں لگی۔ زخمی حالت میں باسط کو ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس پہنچایا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دوسرے واقعے میں نیاٹ لومر نامی علاقے میں دو گروپوں کا تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے یوسف ولد محمد شریف نامی شخص زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ جبکہ دوسرا زخمی شخص عبدالحمید ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یوسف کی لاش اس کے آبائی علاقے نیاٹ لومر روانہ کردی گئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button