گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت بلتستان میں کل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی

unnamed

گلگت (وجاہت علی اور دوسرے نمائندگان سے) شہر گلگت کے تمام مارکیٹوں میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹیو ممبران کا ددورہ عوامی رابطہ مہم تیز تاجر برادری اور عوام کا پر تپاک استقبال ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں۔اور دس مارچ کے ہڑتال کو تاریخی ہڑتال ثابت کرئینگے۔تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کیایگزیکٹیوں ممبران و سپریم کونسل کا گلگت شہر کے تمام چھوتی بڑی مارکیٹوں کا دورہ کر لیا ممبران میں احسان علی ایڈوکیٹ کیپٹن محمد شفیع ،مولانا رئیس ،غلام عباس، صفدر علی ،ڈاکٹر صابر یوسفزئی ،اظہر علی شاہ،فدا حسین،نظام الدین،اعجاز الحق،شیخ بہرام لیاقت علی ،شیخ شہادت ،تنویر و دیگر نے عوامی ایکشن کمیٹی کے دس مارچ کے ہڑتال کے حوالے سے شہر گلگت کے تمام مارکیٹوں کا دورہ مکمل کر لیا ۔عوام نے ایکشن کمیٹی کے قائدین کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم متحد ہو چکی ہے۔اور ایکشن کمیٹی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔کل دس مارچ کی ہڑتال گلگت بلتستان کی تاریخی ہڑتال ہو گی اور ثابت کرئینگے۔کہ جی بی کے عوام متحد و متفق ہے ۔ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے پونیال روڈ خزانہ روڈ ،شہید ملت روڈ ،گھڑی باغ،این ایل آئی مارکیٹ،سینما چوک ،خومر مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کے تاجربرادری سے ملاقاتیں کی اور ایکشن کمیٹی کا تیار کر دہ چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ کو پپش کیا جس کو تاجر برادری اور عوام نے سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عوامی ایکشن کمیتی کی شکل میں پوری قوم متحد ہو چکی ہے ۔اور ہماس تحریک کا بھر پور ساتھ دینگے اور مطالبات حل ہونے تک ایکشن کمیٹی کے ہر حکم پر لبیک کہے گے۔اس موقع پر تقریبا دس ہزار پمفلٹ بھی تقسیم کر دے گئے ۔

ایک نمائندے کے مطابق جی بی پرئیو یٹ ٹیچر ز ایسو سی ایشن نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ہڑتال کی کال کی حمایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دس مارچ کے پر امن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے کل پوے جی بی میں پرئیویٹ سکولز بند رہنگے ۔اور عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جو قدم اٹھا یا ہے ۔اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ایسوسی ایشن نے تمام سکولز بند رکھنے ااور طلبہ کو چھٹی دینے کا اعلان کر دیا ۔دس مارچ کو جی بی پرائیویٹ نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔جبکہ ریڈ فائنڈیشن سسٹم اور اقراء سکولز سسٹم نے پہلے ہی ہڑتال کی حمایت اور سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق گلگت بلتستان بھر کے تمام اضلاع میں کل پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی ۔ہڑتال کی کال مذہبی ،سیاسی،و قومی پارٹیوں پر مشتمل عوامی ایکشن کمیٹی نے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہڑتال کی حمایت انجمن تاجران گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جی بی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جی بی کنٹریکٹرز ایسو سی ایشنز اور انسانی حقوق کے تنظیموں و یوتھ تنظیموں نے بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ہڑتال کی کامیابی کے لیے پورے جی بی میں عوامی ایکشن کمیٹی نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کل پورے جی بی میں تاریخی ہڑتال ہو گا ۔کیونکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے ۔اور اس تحریک نے پورے جی بی کے عوام کو ایک لڑی میں پرویا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button