کھیل

جغور فٹ بال کلب و ثقافتی ٹیم کا 5روزہ دورہ گلگت بلتستان

چترال(بشیر حسین آزاد) ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب اور چترال کے ایک ثقافتی ٹیم نے مظہر علی،اعجاز علی ،فضل الربی لال اور انصار الہیٰ کے زیر قیادت گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔جنہیں یاسین کے راجہ فیملی نے گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی تھی ۔دورے کے دوران یاسین میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف پراگرمات میں شرکت کے بعد دوستانہ فٹ بال میچ ہیڈکوارٹر جغور کلب اور یاسین فٹ بال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہیڈکوارٹرجغور کلب کے ٹیم کو کامیابی ملی۔رات کو ثقافتی شو کا اہتمام بھی ہوا۔اس کے بعد وفد نے گلگت شہر کا دورہ کیا جہاں ثقافتی ٹیم نے انصار الہیٰ نے زیر قیادت اپنے فن کا مظاہرہ کیا جنہیں شرکانے بہت سراہا۔دورے کے تیسرے روز وفد نے گوپس کا دورہ کیا اورہیڈکوارٹرفٹ بال کلب جغور اورگوپس فٹ بال ٹیم کے مابین فٹ بال میچ کھیلاگیا جسمیں بھی ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب کو کامیابی حاصل ہوئی۔ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب کی کپتانی پاکستان کلر کے ضیاء سلام نے کی۔وفد نے مہمان نوازی اور قدردانی کرنے پر راجہ فیملی یاسین کا اور دورے کو کامیاب بنانے پر انصار الہیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button