اموات

سید مہدی شاہ کی وفات پر دیامر پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد، سیکریٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات کا اظہارِ افسوس

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دیامر پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب دیامر محمد قاسم اور سینئر صحافی سرتاج خان کی زیر صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں پریس کلب کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر گلگت بلتستان کے سینئر صحافی مہدی شاہ کی رحلت پر دکھ غم کا اظہار کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر سینئر صحافی سید مہدی کی شاندار صحافتی خد مات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم نے حقیقی صحافت کو پروان چڑ ھایا انکی خد مات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میں مر حوم کے پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے دعا کی گئی کہ اللہ مر حوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔ تعزیتی اجلاس میں دیامر پریس کلب کے اراکین شہاب الدین غوری ، راجہ اشفاق طاہر ، محمد علی خان ، شفیع اللہ قریشی ،اسداللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

گلگت سے ــــــــــ- سیکر یٹری اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین نے مہدی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی میدان میں خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے۔

ڈپٹی ڈا ئر یکٹر انفا رمیشن ڈیپارٹمنٹ فاروق احمد خان نے سینئر صحافی سید مہدی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیااور لو حقین سے ہمدردی اور صبر وجمیل کی دعا کی ۔انہو ں نے کہا کہ سید مہدی مرحوم کی صحافتی شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button