عوامی مسائل

ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گیا، التت ہنزہ میں لنک روڑ 2013 سے زیرِ تعمیر

ہنزہ (بیورو رپورٹ )ہنزہ محکمہ بی اینڈ آر کی غفلت ٹھکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ عمائدین التت (محمد آباد ) نے میڈیا کو بتایا کہ 2013میں محمد آباد التت میں ایک لنک روڈ جو کہ وزیر بیگ سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے دور میں شروع ہواتھا تا حال نامکمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ایکسن بی اینڈ آر ہنزہ کو بار بار بتانے کے باوجود کوئی مثبت کام نہیں ہوسکا ۔ٹھیکیدار کو محکمے کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جس کی بناء پر وہ کام نہیں کررہا ۔ ہم بذریعہ میڈیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ اس نامکمل منصوبے کی تحقیقات کروائے، تاکہ عوام التت اس ازیت سے نجات پا سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button