سیاست

سینٹر فرحت اللہ بابر کا بیان عوامِ گلگت بلتستان کے دلوں کی آواز ہے، سعدیہ دانش

گلگت(پ۔ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ سینیٹر فرحت اللہ بابر کا بیان گلگت بلتستان کے عوام کے دِلوں کی آواز ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر نے پر ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی ہمیشہ سے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے میں سنجیدہ رہی ہے اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اگر گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے کسی جماعت نے عملی طور پر آئینی ترامیم اور اصلاحات کی ہیں تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے یہاں کے عوام کے کو سیاسی شعور دیا تاکہ یہاں کے عوام کے اپنے علاقے کا نظام حکومت چلا سکیں اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر سکیں۔اسکے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ایک آئینی سیٹ اپ دیا اور جماعتی بنیاد پر انتخابات کرائے۔اسکے بعد آصف علی زرداری نے 2009 کے سلف گورننس آرڈیننس کے ذریعے موجودہ صوبائی سیٹ اپ دیا جس سے باقاعدہ آئینی صوبے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔جبکہ نواز لیگ نے ہمیشہ کھل کر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی مخالفت کی ہے اور آئینی اصلاحات کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔سی پیک کے موجودہ حالات کے تناظر میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا سنہری موقع ملا تھا جسے نواز لیگ نے جان بوجھ کر ایک نام نہاد آئینی کمیٹی کے گھن چکر میں پھنسا کر الجھا دیا اور یوں یہ نادر موقع ضائع ہو گیا۔گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے عسکری قیادت نے بھی حمایت کا اعادہ کیا تھا مگر چونکہ نواز لیگ کا آئینی حقوق دینے کے حق میں ہی نہیں ہے اسلئے جان بوجھ کر ٹال مٹول کرتے ہوئے وقت ضائع کرتی رہی اس پر مزید ستم یہ ہے کہ حفیظ سرکار نے بھی اس اہم ترین ایشو پر شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند کر لیں اور محض اپنی تنخواہیں اور مراعات کی فکر میں پڑے ہوئے ہیں۔حلانکہ اگر صوبائی حکومت چاہتی تو وفاقی حکومت پر دباؤ ڈال سکتی تھی مگر وہ گلگت بلتستان کے بجائے کشمیریوںکی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔جو کہ ناقابل تلافی زیادتی ہے۔اور گلگت بلتستان کے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔اگر نواز لیگ اس حوالے سے مخلص ہوتی تو کم از کم پیپلز پارٹی کے دئے ہوئے سیٹ اپ سے ایک قدم آگے بڑھ کر ہی کوئی سیٹ اپ دے دیتی۔آج گلگت بلتستان کے عوام یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ آئینی حقوق کی راہ میں رکاوٹ کون ہے۔اور کس جماعت نے ہمیشہ پہلے سے بہتر سیٹ اپ دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button