اہم ترینکھیل

آل گلگت بلتستان خواتین سپورٹس گالا لالک جان سٹیڈیم گلگت میں‌منعقد ہوگا،تاریخ‌کا اعلان ہوگیا

گلگت: پہلا آل گلگت بلتستان خواتین سپورٹس گالا 2022ء کا آغاز 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک گلگت شہر میں واقع لالک جان اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جس میں گلگت بلتستان بھر سے 250 کھلاڑیوں، خواتین سپورٹس آرگنائزرز پر مشتمل ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کہتے ہیں کہ خواتین قومی تعمیر میں بیٹیوں، ماؤں ،بہنوں اور شریک حیات کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کوئی بھی قوم خواتین کو بالخصوص نوجوان طبقے کو چھوڑ کر زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی نہیں کر سکتی۔خواتین نہ صرف تعلیم کے میدان میں بلکہ کھیلوں، ایڈونچر سپورٹس اور ایتھلیٹکس میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں جیسے ثمینہ بیگ، ثنا میر اور قوم کی ایسی دیگر بیٹیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام کمایا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے اعتماد کو بڑھانے کے لیئے پہلی بار گلگت بلتستان ویمن سپورٹس گالا 2022ء منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کا ویژن گلگت بلتستان میں خواتین کے کھیلوں کی صلاحیتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کے ساتھ ساتھ آپریشنل سطح پر بھی متعدد میٹنگز کی گئی ہیں اور تمام متعلقہ افراد کو اس پر عمل درآمد کے لیے ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مزید کہتے ہیں کہ اس ایونٹ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے تقریباً سات فارمیٹس کے علاوہ، مینا بازار کے ساتھ مقامی ثقافتی مصنوعات کا ڈسپلے بھی شامل کیا جائے گا تاکہ کاروباری خیالات، مقامی ثقافت کے فروغ، لباس اور مقامی مصنوعات کی نمائش کو پورا کیا جا سکے۔ثقافتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معقول کوریج اور مصنوعات کی برانڈنگ کی جائے گی۔ایونٹ کا مقصد خواتین کے کھیلوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس میگا ایونٹ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اپنے چھ سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ اس تاریخی کھیلوں کی سرگرمیوں کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
## 

See less
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button