کھیل

سکردو میں جھگڑے کی وجہ سے فٹبال شدید متاثر ہوا ہے، سید تنویر علی شاہ

شگر(عابدشگری)میونسپل فٹ گراؤنڈ سکردو میں فائنل جھگڑے کی نذر ہونے کے بعد دنیا کا خوبصورت اور لوگوں کا پسندیدہ کھیل فٹ بال بلتستان میں شدید متاثر ہوا ہے۔اس خوبصورت کھیل کی بچانے اور اس کو مزید خوبصورت اور لوگوں کے درمیان رشتے کو بڑھانے کیلئے ایس سی او آئندہ اپنا فٹ بال ٹورنامنٹ شگر مین کرائیں تو شگر کی عوام اور فٹ بال کلب بھرپور تعاؤن کریگا۔ ان خیالات کا اظہار شگر فٹ با ل ایسوسی ایشن کے صدر سید تنویر علی شاہ اور جنرل سیکریٹری شکیل راٹھور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال دنیا بھر میں لوگوں کی سب سے زیادہ پسندیدہ اور سب سے زیادہ کھیلی جانے والی کھیل ہے۔ یہ کھیل نہ صرف جسمانی ورزش کیلئے لازمی ہے بلکہ اس کھیل کے ذریعے لوگوں کی درمیان دوستی کا رشتہ بڑھتا ہے۔ تاہم سکردو میونسپل سٹیڈیم میں ایس سی او کی تعاؤن سے منعقد ہونے والی ٹورنامنٹ کی فائنل میں ہونے والی ناخوش گوار واقعے کے بعدبلتستان میں اس کھیل کا مستقبل شدید متاثر ہوا ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ سکردو گراؤنڈ میں ہرسال کوئی نہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہوتا ہے۔ اگر مستقبل میں ایسی صورتحال ہوتے رہے تو لوگ اس کھیل کو دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں آنا چھوڑ دینگے اور جوانوں کا اس کھیل سے دلچسپی ختم ہوجائے۔ لہذا اس کھیل کو بچانے اور اور اسے عوام میں مزید مقبول بنانے اور لوگوں کا دوبارہ اعتماد بڑھانے کیلئے اس کھیل کو کسی غیر جانبدار جگہ پر منعقد کرانے کی ضرورت ہے۔ لہذا شگر سے بڑھ کر اس کیلئے موزون کوئی جگہ نہیں ۔ شگر سکردو سے قریب ہونے کیساتھ یہاں فٹ بال کھیلنے کیلئے خوبصورت گراؤنڈ موجود ہے لہذا ایس سی او آئندہ اپنا ٹورنامنٹ شگر میں منعقد کرائے تو شگر کی عوام اور فٹ بال کے کلب بھرپور تعاؤن کرینگے۔اور اس کھیل کو لڑائی جھگڑے سے پاک رکھنے کی گرانٹی دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button