سیاست

گوریکوٹ استور میں پیپلز پارٹی کا بڑا جلسہ، ہزاروں افراد شریک ہوے

استور( عبد الوہاب ربانی ناصر )پیپلز پارٹی کی گوریکوٹ میں دبنگ انٹر ی صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ و سینئر نائب صدر جمیل احمد کا ہزاروں کی تعداد نے جیالوں نے استقبال کیا ۔اس موقعے پر صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف آج حق حاکمیت کی بات کر رہے ہیں جبکہ پاکستان پیلز پارٹی گلگت بلتستان نے آج سے 2سال پہلے اس تحریک کا آغاز کیا ۔گلگت بلتستان کی عوام کی ملکیتی زمینوں کو قیام گلگت بلتستان سے آج تک ہر آئے ہوئے فرعون نے فر ی میں سرکار کو الاٹ کیا گلگت بلتستان کی قوم اب خاموش نہیں رہے گی گلگت بلتستان کی زمنیں یہا ں کی عوام کی ہیں ہم گلگت بلتستان میں اپنی قوم کو اختیارات دینا چاہتے ہیں گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی حکومت بھی نواز شریف کیطرح کھو لی ہے صرف ہوئی اعلانات اور جھوٹ دعوئے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کرپشن اور لوٹ مار حفیظ الرحمن کے ویجن میں ہے ٹھکیوں کی بندر بانٹ ن لیگ نے پنا منشو رکا حصہ بنایا ہے ۔حفیظ سرکار نے گلگت بلتستان بیڈ گورننس دے کر تباہی کے دھانے میں پہنچایا ہے دوسری جانب آئنی حقوق کے معاملے میں گلگت بلتستان کی نااہل حکومت سب سے بڑ ی روکاوٹ ہے ان کی اس نااہلی کی وجہ سے آئنی حقوق کی فائل ہی غائب کر دیا گیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ استور سیاحت کے اعتبار سے گلگت بلتستان کا خوبصورت سیاحتی مقام ہے مگر بدقسمتی سے صوبائی حکومت نے سیاحت کے شعبے میں کوئی دلچسپی نہیں دی۔انہوں نے اس موقعے پر استور کے ڈپٹی کمشنر کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لوکل گورنمنٹ کا بجٹ ہضم کرنے کے بجائے اس پولو گرونڈ کی چار دیواری کو بنائے اس موقعے پر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی حکومت ہمارئے دور کے پراجیکٹ میں تختیاں لگا رہی ہے ہم جلد استور میں ایک عظیم الشان جلسہ کرینگے جس میں ہم بتاینگے کہ ن لیگ کا اصل چہرہ کیا ہے اور یہ کس کھیت کی مولی ہیں ن لیگ ڈیکٹیٹروں کے ہاتھوں بنی جماعت ہے آج ملک میں قومی اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن کو حافظ کہنا ہم نے اس وقت سے چھوڑ دیا ہے جب سے ان کا سیکس سکینڈل میں نام آیا اور گلگت بلتستان کی عورتوں کو عزتوں کو اسلام آباد میں نیلام کیا حفیظ سرکاری نے گلگت بلتستان میں صرف ون مین شو چلا یا ہے ٹھکیوں کی کرپشن اور بند بانٹ میں حفیظ الرحمن براہ راست ملوث ہیں اور کرپشن اور لوٹ مار سرکاری اداروں میں اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ ادارئے بھی تباہ ہو گئے ہیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہم نے استور کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے راما فیسٹول کی بنیاد رکھا بد قسمتی سے آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس فیسٹول کو کرپشن کی نظر کرنا چاہتی ہے لیکن میری گزارش ہے کہ راما فیسٹول کا انعقاد جلد از جلد کروایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button