خبریں

معروف بروشسکی شاعربشارت شفیع کا بی این ایف نامی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، خاندان کا تردیدی بیان

گلگت(پ ر) گزشتہ دنوں کراچی میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے یاسین سے تعلق رکھنے والے بروشسکی زبان کے معروف شاعر وادیب بشارت شفیع کے خاندان کی جانب سے جاری ایک تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم بشارت شفیع کا بالاورستان نیشنل فرنٹ نامی قوم پرست تنظیم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی اور قوم پرست تحریک یا تنظیم کی رکنیت رکھتے تھے۔

خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ بشارت شفیع زمانہ طالب علمی میں کچھ عرصہ بی این ایف سے وابسطہ ضرور رہے تھے تاہم بعدازاں انہوں نے باضابطہ طورپر اخباری بیان دیکر اس تنظیم سے علحیدگی اختیارکرکے سماجی شعبے میں ملازمت اختیارکی تھی۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے گزشتہ انتخابات میں ان کا اپنے خاندان سمیت یاسین سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی کھل کرحمایت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ایک جمہوریت پسند پاکستانی تھے۔لیکن بعض اخبارات میں بغیرتصدیق کئے ان کی موت کی خبرکوایک قوم پرست تنظیم سے جوڑکر ان کی شخصیت اور ان کے خاندان کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے اور قابل تردید ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button