اہم ترین

کاروباریوں کو شیڈول فور میں‌ڈالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، 15 مئی سے سوست میں دھرنا دیں گے، پریس کانفرنس

گلگت( سٹاف رپورٹر) پاک چین تجارت سے وابستہ تاجروں نے 15مئی سے سوست میں پرامن دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گا ہے اب کسی قسم کا مذکرات نہیں کرینگے جب تک وفاقی حکومت ہم سے رابطہ نہیں کرینگے۔گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق احمد کواڈینٹر امپورٹر اینڈ ایکسپورٹر، محمداقبال ، یاور حسین ثاقب حسن ، محمد طیفل اور دیگر نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے ہم لوگ بے روزگار ہے حکومت ٹس سے مس نہیں ہے ۔ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ کسٹم حکام اور ایف بی آر ہم پر کالے قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں۔جب تک سوست کسٹم سے وی بوک کا خاتمہ نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوست کسٹم میں غیر قانونی طور پر ٹیکسز اور وی بوک سسٹم کو ہم کسی صورت قبول نہیں کرتے ہیں۔ بارڈر میں کاروباروں کو تنگ کیا جاتا ہے سی بی آر ہم اور کسٹم ہم پر زبردستی ٹیکسز عائد کرنا چاہتے ہیں جو کہ کاروبار کشی کا مترادف ہے اُنہوں کہا ہے ۔ مذید کہا کہ بارڈر میں کاروباریوں کو شیڈول فور میں ڈالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے جو سی پیک کو ناکام بنانے کی سازش کے مترادف ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وی بوک کا نظام غیر قانونی ہے جب تک گلگت بلتستان کو آئینی اور صوبے کا درجہ نہیں دیا جاتا ہے تب تک ان ٹیکسز اور وی بوک کا نفاذ غیر قانونی ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اگر ہمارے اوپر ٹیکسز اور وی بوک نافذ کیا تو ہم اپنے کاروبار کو بھی خیر باد کر کے بارڈر کو مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گیاور پاک چین بارڈر گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد بھی بند رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button