خبریں

ہنزہ گلگت سوشل اینڈ ویلفیرآرگنائزیشن نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا مولامدد قیزل چیرمین مقرر

کراچی (پ۔ر)مورخہ 27 اگست 2017 کو کابینہ اجلاس میں میں جناب مولا مدد قیزل چیرمین،ارم شائستہ خان وائس چیرپرسن ، بابر وائس مجید چیرمین ،احمد برچہ وائس چیرمین ۔ راحت کریم جنزل سکیٹری، نثار فائنس سکیٹری ، نوید انفارمینشن سکیٹری،شیرذاد علی جوائنٹ سکیٹری، شجاع عالم سینئر کواڈینٹر، اور پیارعلی سپورٹس کواڈنیٹر منتخب ہوۓ ۔اس کے علاوہ عقیل، فہیم، شہیب، اعجازکریم اور جنید کو ایریا کواڈینٹرز مقرر کیا گیا، نئی کابینہ ستمبر میں باقاعدہ حلف اٹھائنگے۔

کراچی میں مقیم ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے عہدیدارن اور دوسرے سماجی و سیاسی شخصیات نے نئی بنے والی کابینہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس ادارے میں ایک نئی روح پھونکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

1964 کی دہآئی میں بنے والاعہد ساز ادارہ ہنزہ سوشل اینڈ ویلفیرآگنائزیشن نے ہنزہ و گلگت سے ذریعہ معاش اور تعلیم کے عرض کراچی آنے والے لوگوں کی مثالی مدد و رہنمائی کی۔ کابینہ نے ان برزگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکے مشن کو جاری رکھنے کا ایادہ کیا۔

کابینہ نے ہنزہ کے تمام صاحب حثیت لوگوں سے اپیل کی کہ ہنزہ کے غیر مراعات یافتہ ، بیمار مریضوں اور اسٹوڈنٹس کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر علمی و مالی مدد کرے۔ بلامعاوضہ ایک دوسرے کی مدد کرنا ہنزہ کی بہترین روایات میں شامل ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button