ایک مہینے سے 13 سالہ چھوٹا بھائی غائب ہے، مجھے فون پر دھکمیاں دی جارہی ہیں: سرتاج نامی شہری کی دہائی

ایک مہینے سے 13 سالہ چھوٹا بھائی غائب ہے، مجھے فون پر دھکمیاں دی جارہی ہیں: سرتاج نامی شہری کی دہائی

129 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(خصوصی نمائندہ) 13 سالہ ابرار حسین نامی بچہ شہید ملت روڈ سے غائب، ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کچھ بھی پتہ نہ چل سکا، بھائی فریاد لے کر میڈیا افس پہنچ گیا، پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے، جبکہ فون پر مجھے بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں وزیراعلی چیف جسٹس فورس کمانڈر اور ائی جی پی نوٹس لے اور میرے بھائی کو بازیاب کروائے ۔

بچے کے بڑے بھائی سرتاج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31جولائی کو میرا چھوٹا بھائی جو گھر سے دکان جارہا تھا شہید ملت روڈ کے پاس سے غائب ہوچکا ہے۔ جس پر ہم نے اگلے ہی دن ہم نے سٹی پولیس اسٹیشن میں درخواست دی، تاہم بارہا پولیس کے پاس جانے کے باوجود ابھی تک ایک مہینہ گزر چکا ہیں مگر ہمارا بھائی ہمیں نہیں مل سکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر مجھے دھمکیاں اور ایس ایم ایس اور کال کی جارہی ہیں اس حوالے سے موبائل نمبر اور تمام تفصیلات سے پولیس کو گاہ کیا ہے، لیکن تاحال ابھی تک کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

انھوں چیف جسٹس چیف سیکریٹری وزیر اعلی اور فورس کمانڈر و ائی جی پی سے اپیل کی ہیں کہ فوری طور پر میرے بھائی کو بازیاب کاریا جائے اور مجھے دھمکیاں دینے والوں کو پکڑ لے اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔