غذر(دردانہ شیر) سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان احسان بھٹہ نے گاہکوچ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں اینٹی نارکوٹکس سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قوانین کی سفارشات کیبنٹ ڈویژن کو بجوادی گئیں ہیں اور جلد ہی اسمبلی سے پاس ہوکر قانون بن جائیگا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں منشیات کی روک تھا کے لئے ضروری اقدامات اٹھانا لازم ہوچکا ہے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے دور کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے چار محکموں سے معاہدے کئے ہیں ایکسائز پولیس کی ٹرینگ کے لئے محکمہ پولیس سے معاہدہ ہوگیا ہے اور اس وقت پولیس ٹرینگ سینٹر میں ایکسائز کے کئی اہلکار ٹرینگ کررہے اور نارکوٹکس کی روک تھام کے لئے پہلے عوامی سطح پر آگاہی مہم شروع کیا جائیگا اس حوالے سے انہوں محکمہ ایجوکیشن اور ریسکو سے معاہدے کئیں ہیں تاکہ کاروائی کرنے سے پہلے لوگوں کو نارکوٹکس کے بارے میں آگاہ کیا جائے اس حوالے سے سکول کالجوں میں سمینار منعقد کرکے لوگوں کو نارکوٹکس کے بارے میں مشعور اجاگر کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں فرانزک لیب اور وےئرہاؤس کا بھی پی سی ون بن چکا ہے اور نارکوٹکس کے لئے فرانزک لیب کا ہونا لازم ہے انہوں نے ایک سوال کی جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں این سی پی گاڑیوں کو ریگولر کرنے کی کوئی ایمنسٹی سکیم زیر غور نہیں ہے اور یہ سبجکٹ بھی وفاقی حکومت کا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام محکوں میں این سی پی گاڑیوں کی خرید اور کرایے پر ہائر کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے
سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان احسان بھٹہ نے گاہکوچ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگ بلتستان کاواحد ریونیو پیدا کرنے والا محکمہ ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو 8 کروڑ روپے ریونیو حاصل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا لیکن محکمے نے اپنے ٹارگٹ کو پورا کرتے ہوئے نو کروڑ سے زائد کا ریونیو حاصل کیا اور سب سے پہلے نمبر پر غذر رہا جہاں سے دو کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خصوصی احکام کے بعد پورے گلگت بلتستان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی اپنی بلڈنگ بنائی جارہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کرایے کی بلڈنگز میں کئی مسلئے درپیش ہوتے ہیں اس لئے ہر ضلع میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی اپنی بلڈنگ بنائی جارہی ہیں انہوں نے ایکسائز عملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے فرائض خوش اصلوبی کے ساتھ انجام دیں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے کہا کہ وہ محکمے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے مختلف محکموں کے ساتھ بھی معاہدے کررہے ہیں تاکہ ایکسائز کے عملے کی ٹرینگ اور دیگر ضرور ی منصوبہ بند ی کی جائے تاکہ محکمے کی کاردگی کو مذید بہتر بنائی جاسکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غذر نے کہا کہ ہر محکمے کی کارکردگی اس وقت بہتر کی جاسکتی ہے جب ہر شخص اپنا کردار ادا کریں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکسائز آفسر غذر انتخاب الحق نے کہا کہ ان کا محکمے نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن کی مد میں دو کروڑ سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کی خدمت کے لئے وہ دن رات محنت کررہے ہیں دریں اثناء سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان احسان بھٹہ نے ڈسی غذر اور دیگر انتظامیہ عہدہدران کے ساتھ گاہکوچ میں نئی تعمیر ہونے والی ایکسائز کی بلڈنگ اور زاکوۃ کی بلڈنگ کی افتتاح کیا ۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button