اہم ترین

بند دفتروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا قائل نہیں ہوں، فیلڈ میں نکل کر کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے، کاظم نیاز چیف سیکریٹری

غذر(دردانہ شیر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیا ز نے کہا ہے کہ بند دفتروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا قائل نہیں ہوں تمام اداروں اور محکموں کے آفسیران کا یہ فرض ہے کہ وہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے اقدامات کریں فیلڈ میں نکل کر ہی اپنی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے پرانی روایت کو ترک کرکے جدید روایات کی پیروی کرنے ہوگی چیف سیکرٹری نے یہ باتیں غذر میں محکمہ ذراعت کی طرف سے ہفتہ ٹماٹر کے حوالے گوہر آبادمیں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ غذر کے کاشتکارپورے گلگت بلتستان کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔ مقامی خواتین اور محکمہ ذراعت کی مشترکہ کاوشیں لائق صد تحسین ہیں ۔ پورے ملک میں ٹماٹر انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے ایسے میں ضلع غذر میں انتہائی سستے داموں ٹماٹر کی فراہمی خوش آئند ہے خواتین ملکی آبادی کا نصف حصہ ہیں خواتین کو ترقی کے عمل سے باہر ہر گز نہیں رکھا جاسکتا ہے ۔ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں خواتین کی زراعت کے شعبے میں دلچسپی خوش آئند ہے میں بھی ایک ذمیندار ہوں لیکن ہم جو فصل کئی مربعوں پر کاشت کرکے حاصل نہیں کرسکتے ہیں وہ یہاں کی خواتین چند کینال سے حاصل کر رہی ہیں اپنی ماؤں او ر بہنوں کو عملی طور پر ترقی میں شامل دیکھ کر دلی اطمینان ہوا ہے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے محکمہ زراعت ضلع غذر کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے ۔ محکمہ زراعت نے ترقیاتی عمل کا آگے بڑھانے کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں سیکرٹری زراعت گلگت بلتستان خادم حسین سلیم ایک روشن خیال اور ترقی پسند آفیسر ہیں انہوں نے محکمے کو درست راستے پر گامزن کردیا ہے جس پر میں محکمہ ذراعت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ضلع غذر میں اپنی ماؤں اور بہنوں کے درمیان بیٹھ کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔ میرے پانچ ماہ کی تعیناتی کے دوران یہ ایک سادہ اور پروقار تقریب تھی جس میں شریک ہوکر مجھے بے پناہ مسرت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آف سیزن ٹماٹر کی کاشت ذراعت کے شعبے ایک بہترین پیشرفت ہے ۔ محکمہ ذراعت صرف زمینداروں کو کاشتکاری کی جانب راغب کرنے کے بعد خاموش نہ رہے ان تمام تر اقدامات کا براہ راست فائدہ مقامی کاشتکاروں اور ان ماؤں بہنوں کو ہونا چاہیے ۔ مقامی سطح کی پیداوار کو منڈی تک پہنچانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اعلانات کا قائل نہیں ہوں آج تک کہیں بھی کوئی اعلان نہیں کیا لیکن جب بھی کوئی منصوبہ پوری کاغذی تیاری کے ساتھ مجھ تک پہنچتا ہے اس کو رد بھی نہیں کرتاہوں محکمہ ذراعت کے حکام گوہر آباد گاؤں کے لئے مختص چینل کی مرمت او ر توسیع کے لئے پیپر ورک تیار کریں ۔ زرعی زمینوں تک پانی کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں ہونا چاہیے ۔

اس سے قبل ڈائریکٹر ذراعت گلگت بلتستان محمود اصغر نے گلگت بلتستان باالخصوص ضلع غذر میں زرعی ترقی کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ گاؤں حاتون سے رضیہ بی بی ، تھنگ داس سے گلنار بی بی ، گوہر آباد سے آفیسر نسہ ، اور معروف سماجی رہنما نور اکبر گوہر نے زرعی ترقی کے لئے مقامی کاشتکاروں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا ۔ اس سے قبل سیکرٹری زراعت گلگت بلتستان خادم حسین سلیم نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو روایتی ٹوپی اور چوغہ پہنایا ۔ تقریب میں ڈی سی غذر شجاع عالم ، ایس ایس پی غذر محمد امیر ، ڈی ایس لیاقت علی کے علاوہ ضلع بھر سے خواتین ہ حضرات نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے بہترین کارکردگی پر ڈی ڈی ذراعت ضلع غذر راجہ مظفر ولی اور ان کے اسٹاف کو شاباش بھی دی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button