عوامی مسائل

چوکر ملا غیر معیاری آٹا فراہم کرنے پر سرکاری ملازمین برہم، احتجاجاً ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے

غذر(محبت حسین دانش)گاہکوچ میں سرکاری ملازمین ناقص آٹا فراہم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے آٹا لینے سے انکار کیا اورچوکر ملا آٹے کا نمونہ لے کر احتجاجی جلوس کی شکل میں ڈپٹی کمشنر غذر کے دفتر پہنچ گئے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ آٹا مضر صحت ہے اور کھانے کے قابل نہیں اورکوٹے میں کمی کی شکایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ ملازمین کے علاوہ بھی لوگ سرکاری ملازمین کے کوٹے سے آٹا لے جاتے ہیں جسکی وجہ سے رجسٹرڈ سرکاری ملازمین کے لیے آٹا پڑ جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کے اندار یہ اس مسلے کو ختم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ چوری چکاری کرنے والے میل مالکان کا جلد محاسبہ کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد ملازمین آٹا لینے پر راضی ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button