خبریں

یونین کونسل کتی شو میں آسمانی بجلی اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) یونین کونسل کتی شو میں چھٹ پا کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد سیلابی ریلے اور لینڈ سلائڈینگ نے تباہی مچا دی ہے۔ تین بڑے دیہات کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیاہے، جبکہ سیلاب کی زد میں آکر چھٹ پا گاوں کو سیراب کرنے والی نہر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھرمنگ کے علاقہ چھٹ پا میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے مہدی آباد داپا روڈ کا دو سو فٹ طویل حصہ تباہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے داپا کتی شو اور چھٹ پا کا مہدی آباد اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسی لینڈ سلائیڈینگ نے چھٹ پا کو سیراب کرنے والے کوہل کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کنال پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایک دن گزر جانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی زمہ دار آفیسر نے دورہ نہیں کیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہو جانے کی وجہ سے تین گاوٗں کا زمینی رابطہ منقظع ہونے کے باعث ٹریفک کی آمد رفت نہیں ہو رہا ہے اگر ایک دو دن میں روڈ کو بحال نہیں کیا تو علاقے میں شدید غذائی قلت پیدا ہوسکتی ہے جبکہ واٹر چینل بھی گر گیا ہے جس کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ سڑک اور واٹر چینل کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے تاکہ اہل علاقہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے جبکہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عدیل حیدر کو بھی بروقت علاقے کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button