ساتویں جماعت کے طالبعلم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

یایسن(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے بالائی گاؤں برکلتی کے رہائشی ڈی جے ایل آر ایس ہائی  سکول برکلتی میں زیر تعلیم کلاس ہفتم کے 15سالہ طالب علم علی شاہ نے گھر کے اندر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

 یاسین پولیس کےمطابق طالبعلم کو اس کی والدہ نے سکول کے دو ماہ کی فیس ایک ساتھ جمع کرنے پر سخت لہجے میں ڈانٹا تھا۔ دلبرداشتہ ہوکر15 سالہ طالب علم نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

یاسین پولیس نے خودکشی کرنے والے طالب علم کے لاش کو مقامی ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا ۔اور تھانہ یاسین میں ابتدائی رپورٹ درج کرکے قانونی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ط

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments