جرائم

گوپس: پانی کے معمولی تنازعے پر پستول سے فائرنگ، نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا

غذر(بیورو رپورٹ)گوپس میں پانی کے معمولی تنازعے پر ایک نوجوان نے دوسرے پر فائرنگ کر دی نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گوپس کے نواحی گاؤں چھر مایون میں پانی کے معمولی تنازعے پر مسمی رحمت علی ولد نیت ولی نے حامد ولد شیر علی ساکن چھر میون پر تیس بور پستول سے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں حامد نامی نوجوان بال بال بچ گیا ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر گوپس پولیس نے رحمت ولی نامی نوجوان کو اسلحہ سمت گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button