تعلیم

شگر: برالدو سے تعلق رکھنے والے طالب علم فدا علی شگری نے ساؤتھ کوریا میں نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں سکالرشپ حاصل کرلی

شگر(عابدشگری) شگر کے دورافتادہ گاؤں برالدو سے تعلق رکھنے والے طالب علم فدا علی شگری نے کوسنکیوں کھوان یونیورسٹی ساؤتھ کوریا میں نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں سکالرشپ حاصل کرلیا۔فدا علی کا تعلق شگر کے دور افتادہ علاقہ باردلو کے گاؤں بیانگسہ سے ہے۔انہوں نے میٹرک تک تعلیم ہائی سکول الچوڑی سے حاصل کی۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے اپلائیڈ فزکس میں بی ایس کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے فزکس کے بی شعبے میں حال ہی میں ایم فل کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ان کی کامیابی میں والدین اور بھائیوں کی محنت اور اساتذہ کے خلوص کا بہت زیادہ ہاتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں گائیڈنس کی کمی ہے جس کی وجہ سے طلبا درست سمت رہنمائی نہیں پاتی ۔طلباء کو چاہئے کہ دل و جان سے پڑھیں ۔محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ صرف پاس ہونے کیلئے پڑھنا تعلیم نہیں۔ اگر برالدو کے ایک طالب علم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ تو شہروں میں رہنے والے کیوں نہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button