تعلیم

شگر کے علاقے داسو میں سکول کی چاردیواری غائب، مویشی بھی "داخل” ہو گئے

شگر(عابدشگری) ہائی سکول داسو میں باونڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ،دوران سکول بھی مویشیوں کے آماجگاہ بنے ہوئے ہوتے ہیں۔رات کے وقت کسی بھی وقت سامان چوری ہونے کا خدشہ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل داسو میں موجود واحد کو ایجوکیشن ہائی سکول میں چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے دوران سکول بھی گراونڈ مویشیوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،طلبہ او ر اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ واحدہائی سکول میں اب تک چاردیواری نہ ہونا سمجھ سے بالاترہے ،باونڈری وال نہ ہونے سے مویشیاں دن کے اُجالے میں بھی وہاں پر ڈھڑے جمائے بیٹھا رہتا ہے۔ جبکہ کسی بھی وقت سکول کے املاک کو بھی نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ باربا ر اپیل کے بعد ڈائریکٹر ایجوکیشن نے نوٹس لے کر کام کرانے کی حامی بھری تھی تاہم اب تک کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران ،ڈائریکٹر ایجوکیشن اور شگر کے موجودہ نمائندہ جناب عمران ندیم سے بھرپور اپیل کی ہے کہ جلد از جلد مذکورہ سکول میں چار دیواری کا کام کئے جائیں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لے کر سکول کی چار دیواری مکمل کر کے تعلیم دوستی کا ثبوت دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button