ماحول

گلگت: عید کے ایام میں بلدیہ شہر کو صاف رکھنے میں کامیاب

گلگت: تفصیلات کے مطابق گلگت شہر میں میونسپل کارپوریشن گلگت اپنے اعلان کردہ دعوی کے مطابق عیدکے تینوں ایام میں شہر میں صفائی کا مطلوبہ معیار برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔ عید کے تینوں روز بلدیہ کے اہلکار گلگت شہر کے گلی محلوں میں اپنی ڈیوٹیوں پرموجود رہے جنکی براہ راست نگرانی اایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمداور گلگت ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے آپریشن مینیجر زوہیب احمد کرتے رہے ۔ ان اہلکاروں نے دن رات اپنے فرائض منصبی سر انجام دے کر شہر کو قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے پاک کر دیا۔ آزاد زرائع کے مطابق مبصرین نے گلگت کو پاکستان کا صاف ترین شہر قراردے دیاجبکہ گلگت کے باسیوں کی گلگت ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے بانی وزیر اعلی گلگت ۔بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمان کی زبردست الفاظ میں دادو ستائش ۔

واضح رہے کہ عید سے قبل ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد کی طرف سے شہرکو قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور دیگر بقایہ جات سے پاک رکھنے کے لیئے ایک جامع آپریشن پلان سامنے آیا تھا جسمیں میونسپل کارپوریشن گلگت کے تمام اہلکاروں کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں اور پورے گلگت شہر کو پندرہ وارڈز میں تقسیم کر کے مختلف اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں۔ ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بار بھی عوامی حلقوں میں یہ خوف محسوس کیا جا رہا تھا کہ عید کے ایام میں بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو جانوروں کی آلائشوں سے تعفن کا سامنا کرنا پڑے گا مگر امسال میونسپل کارپوریشن گلگت کی ٹیم نے اپنے اعلان کردہ پلان کو عملی جامہ پہنا کہ گلگت کے شہریوں کے دل موہ لیئے ۔
عوامی ،سیاسی اور سماجی حلقوں نے میونسپل کارپوریشن گلگت کی حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری گلگت ۔بلتستان سے اپیل کی ہے کہ اپنی عید کی چھٹیاں قربان کر کے شہریوں کے لیئے کام کرنے والے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد اور انکی پوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا جائے تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیئے انکی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button