متفرق

ہنزہ: عید الا ضحی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ملک بھر کی طر ح ضلع ہنزہ میں بھی عید الا ضحی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ۔ دن کا آغاز فجر کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے گئیں بعد از عید قربان کی نماز ہنزہ بھر کے تمام عبادت گاہوں میں اداکی گئیں ۔نماز کے بعد جانوروں کی قربانی کرکے سُنت ابراہیمی ادا کی گئی ۔چھل گنش میں عید کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ موسیٰ کریمی امام جمعہ و الجماعت مسجد علی ،علی آباد فلسفہ قربانی اور اس کے تقاضے کا زکر کرتے ہوئے کہاکہ جانور قربان کرنے کا مطلب اللہ تعالیٰ کا حکم اور رضا حاصل کرنا ہے ۔ اسلام کی ایک اہم تہوار عید قربان ہے جو دس زی الحجہ کو منائی جاتی ہے جس میں صرف جانوروں کی قربانی کا جائز قرار دیا گیا ہے ۔ یہ قربانی حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی اللہ کے حضور تابداری اور اس کے رضا کے حصول کی علامت ہے ۔ مذہب کی تعلیمات اس بات کی اعادہ کرتی ہے کہ ان کو سمجھ کر ایک انسان اپنے لئے عملی زندگی کے طریقے متعین کریں ۔ مذہبی اعمال کے انجام دینے کا مقصد ، محبت ،انسان دوستی اور فطرت کو سمجھنے ،خود انسان کی داخلی شخصیت کا ادراک کو سمجھنا ہے ۔شیخ موسیٰ کریمی نے مزید کہاکہ عید قربان ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اللہ کی خوشنودی کی خاطر قربانی کرتے ہیں اور سنت ابراہیمی بجالاکر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ آج سے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کریں گے اور بحثیت انسان خیر اور سچائی کی علامت بنیں گے اور اس بات کا عندیہ زاتی مفادات ، ناجائز خواہشات ،جھوٹ ،شر کے تمام عوامل کا خاتمہ اور خود کو قربان کرکے ایک پُرخلوص انسان اور سچا مسلمان ثابت کریں گے ۔عید کے پروگرام کے آخر میں ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔ عید قربان سب سے زیادہ بچوں نے انجوائے کی ۔بچوں نے عیدی وصول کی اور نئے کپڑے زیب تن کرکے سیروتفریح کی اور مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ بہت ساروں نے عطاآباد جھیل میں کشتی رانی سے سفر کرکے عید کا مزہ دوبالا کیا اور سیلفیاں بنواتے رہیں ۔اور بعض افراد نے ایک دوسرے کو دعوت دیکر قربانی کے گوشت کا مزہ لوٹا ۔یوں عید قربان بہت ہی خوش گوار گزار ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button