عوامی مسائل

ریسکیو 1122 نے ایمبولینس ڈی سی شگر کے حوالے کردیا

شگر(عابد شگری) ریسکیو 1122گلگت بلتستان نے ضلعی انتظامیہ شگرکیلئے ایمبولینس ڈی سی شگر جناب ڈاکٹر فہد ممتاز کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق این ڈے ایم اے (نیشنیل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی) نے ریسکیو ۱۱۲۲ گلگت بلتستان کے لئے ۱۰ گاڑیاں عطیہ کی تھی ۔چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری سے میٹینگ میں یہ طے پایا کہ چار ایمبولینس کو بلتستان ڈویژن میں مختص کی جائیں جس میں سے دو ایمبولینس ڈسٹرکٹ سکردو اور گانچھے میں ریسکیو ۱۱۲۲ جبکہ ڈسٹرکٹ کھرمنگ اور شگر میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ ان ایمبولینس کوکسی حادثہ یا سانحہ کی صورت میں عوام کے لئے استعمال کرے گی۔ عوامی نمائندوں کی طرف سے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ضلع شگر میں ریسکیو 1122جلد از جلد اپنی سروس کا آغاز کرے گی۔واضح رہے ریسکیو 1122ضلع شگر میں رونما ہو نے والے کئی حادثوں میں اپنے خدمات سرانجام دے چکی ہے جس سے عوامی سطح پر اس محکمہ کی مستقل بنیادوں پر ضلع شگر میں ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ چونکہ ضلع شگر میں کسی قدرتی آفات یا حادثات یا آگ لگنے کے واقعات سے نمٹنے کا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے سکردو سے ریسکیو 1122کو مدد کے لئے بلایا جاتا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کو اس مسئلے کی بابت ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے دئے جانے والے اس ایمبولینس سے اس حادثات و واقعات سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button