متفرق

الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے مستحقین کو گھر گھر قربانی کا گوشت تقسیم کر کے اپنی روایت برقرار رکھی، سینکڑوں گھرانوں کو قربانی کا گوشت گھر کی دہلیز پر مہیا کیا گیا، جبکہ ڈسٹرکٹ جیل گلگت کے قیدیوں میں بھی گوشت کے پچاس پیکٹ تقسیم کئے گئے، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صوبے بھر میں قربانی پراجیکٹ 2017 کے تحت جانور زبح کئے گئے اور مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع، امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت نظام الدین ، صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع گلگت مقصود احمد و دیگر زمہ داران نے قربانی پراجیکٹ کی نگرانی و جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ جیل میں گوشت بھی تقسیم کیا ۔صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے قربانی پراجیکٹ کی کامیابی پر الخدمت فاونڈیشن کے ملازمین و رضا کاروں کو مبارک باد پیش کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button