متفرق

خبیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں150سے زائد بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی

گلگت(پ۔ر) خبیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں150سے زائد بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی ۔قربانی کے گوشت کو دور دراز علاقوں8 میں مستحقین تک پہنچایا گیا۔خبیب فاؤنڈیشن ہر سال گلگت بلتستان میں قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کرتی ہیں۔اسکے علاوہ مختلف قدرتی آفات میں بھی غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کی جاتی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خبیب فاؤنڈیشن کے صوبائی کواڈنیٹر میر بہادر نے کہا کہ خبیب فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جسکا بنیادی مقصد معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی ہے۔انھوں نے کہا کہ خبیب فاؤنڈیشن نہ صرف مستحقین کی مالی مدد کرتا ہے بلکہ یتیم اور بے سہارہ بھی بچوں کو سہارہ بھی دیتا ہے اور انکی کفالت کے ساتھ ساتھ انکی مقیم و تربیت کا بھی بندوبست کرتا ہے۔گلگت خبیب فاؤنڈیشن میں60سے زائد یتیم اور بے سہارہ بچے رہائش پذیر ہیں جن کی تعلیم و تربیت، کھانے پینے کپڑے اور صحت کے لوازمات خبیب فاؤنڈیشن برداشت کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ خبیب فاؤنڈیشن مسلک سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرتا ہے اور یہ مشن جاری رہیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button