گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع میں گندم کی کمی نہیں، صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع میں گندم کی کمی نہیں ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو آٹے کی بروقت فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں عوام محکمے کے زمہ داران سے رابطہ کر کے اپنامسئلہ بیان کریں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ NATCO کی جانب سے دس وہیلرگاڑیوں کی خریداری کے بعد بلتستان ریجن کے لیئے گندم کی ترسیل میں تیزی آئی ہے، ہمارا ہدف یہ ہے کہ بالائی علاقوں میں گندم جلد سے جلد پہنچا دی جائے تاکہ برف باری کے سبب آمد و رفت متاثر ہونے سے پہلے کم از کم چھ ماہ ایک سال کا سٹاک میسر ہو۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں سردیوں میں خصوصی موسمی حالات کے سبب آمد و رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان علاقوں میں گندم کی فراہمی کے لیئے محکمہ خوراک کی جانب سے خصوصی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے اور اس سال عوام دوست حکومت کی جانب سے بہتر ین اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ وافر مقدار میں گندم کی فراہمی کے باوجود افواہیں پھیلانے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے ۔ صوبے کے تمام علاقوں میں ضروریات کے مطابق گند م دستیاب ہے۔ صوبائی حکومت گندم کی تیز تر ترسیل کو ممکن بنانے کے لیئے تما م وسائل بروئے کا رلا رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button