اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے نوجوان ملک و قوم کےلیئے مر مٹنے کو تیار رہتے ہیں، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز

یاسین (معراج علی عباسی ) 6 ستمبریوم دفاع پاکستان کے 52سال مکمل ہونے پرحولدارلالک جان نشان حیدر کے مزار پر سلامی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ فورس کمانڈر ایف سی این اے گلگت بلتستان میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے پاک آرمی کے ایک چاق وچوبند دستے کے ہمراہ شہیدکے مزار پر سلامی دی ۔پھولوں کی چادرچڑھائی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے فورس کمانڈرایف سی این اے میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے کہا آج تجدید وفا کا دن ہے ۔آج کا دن پاکستان کے ان بہادرجوانوں اور ارض پاکستان کے نڈر بیٹوں کے نام جنہوں نے اس دھرتی کی حفاظت کے خاطر اپنے جانوں کو قربان کیا۔دنیامیں زندہ قوموں کی ایک پہچان ان کے بہادر اور بے باک بیٹے ہیں جو اپنے ملک کی حفاظت اپنی جانوں کا نذرانہ دیکرکرتے ہیں ۔یہ سپوت قوم کےفخرہوتے ہیں ۔لالک جان شہید نشان حید ر نے اپنی جان وطن کی حرمت پرقربان کرکے پاک وطن کی عزت وحرمت کو اپنے لہوسے سینچ کرحیات جاوداں بخشی ۔انہوں نے کہا کہ لالک جان اور دیگرشہدا کے وطن کے لیے بے مثال قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ہمارے بچے بھی شہدا کے خون کے قطرے قطرے کا قرضدار ہے اور رینگے ۔آج یاسین ،غذر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ملک کی حفاظت کا جو جذبہ پایا جاتا ہے اس جذبے کو اپنے بچوں تک پہچانے کی ضرورت ہے ۔انہوں کہا کہ میں کل لائن آف کنٹرول سے ہوکرآیا ہوں لائن آف کنٹراول پر موجود پاسبان وطن کا جذبہ حب الوطنی دیکھ کر میرے جسم میں ایک کلو خون بڑھ گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ لالک جان ہم سب کے لے شجاعت کی ایک عظیم مثال ہے اور اس پر ہرپاکستانی اور بالخصوص گلگت بلتستان کے ہر فرد کو فخرہے ۔آج ہم لالک جان شہیدکی ہمت اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں ۔جنہوں نے پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدار حاصل کیا۔قیام پاکستان سے لیکر آج تک گلگت بلتستان کے جان نثاروں نے اپنی عسکری خدمات سرانجام دیتے ہوئے جو لازوال قربانیاں رقم کیں ہیں وہ ہماری ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جوکھبی بھلایا نہیں جاسکتا۔مجھے فخرہے کہ میں اس علاقے میں اپنی زمہ داریاں نبھارہا ہوں جہاں ہربچہ بوڑھا اور جوان سب کے سب لالک جان جیسا جذبہ رکھتے ہیں ۔اور ملک کے خاطرہروقت مر مٹنے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وطن کی دفاع کاجذبہ روز اول سے آخری سانس تک ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔میں آج حثیت فورس کمانڈر کے بجائے ایک فرزند پاکستان کے حثیت اپ کو یقین دلاتاہوں اس ملک کی دفاع مظبوط ہاتھوں میں ہے ۔آج لالک جان شہید کے ساتھ ساتھ ان تمام شہدا وغازیوں کی عظمت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے اپنے خون کا نذرانہ دیکراپنے آج کو ہمارئے کل پر قربان کیا۔میں اپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاک فوج اپنے اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کرتی ۔لالک جان نشان حیدر کے مزار پر منعقدہ تقریب میں ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب ،سابق ممبرقانون ساز اسمبلی غلام محمدکے علاوغذر بھرسے ایک بڑی تعداد میں لوگون نے شرکت کیا۔لالک جان پبلک سکول ہندور کے بچوں نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقاریراور ملی نغمیں پیش کیں تقریب میں حصہ لینے والے طلباء کے صلاحتوں کو خوب سراتے ہوئے فورس کمانڈر ایف سی این اے نے نقدا انعام سے نوازہ اور لالک جان پبلک سکول کے پرنسپل کو شاباش دیا۔

بیٹیاں تو انمول ہوتی ہیں۔ جب بیٹیاں فرمائش کرے تو والد منع نہیں کرسکتا۔ میرے بھی دو بیٹیاں ہے ۔ فورس کمانڈ ر گلگت بلتستان میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے لالک جان آرمی پبلک سکول ہندور کے بچوں میں گھل مل گئیں ۔ایک ایک کرکے طلبا و طالبات سے ان کا ڈیمانڈمعلوم کیا جس پر سکول میں موجود لڑکوں نے کھیلوں کے سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور سکول کے بچیوں نے سکول آنے جانے کے لیے گاڑی کی فرمائش کی ۔جس پر فورس کمانڈر نے بچوں کو مختلف کھیلوں کے سامان اور بچیوں کے لیے ایک وین دینے کا اعلان کیا ۔

یاسین کے فٹ بال کھلاڑیوں کے اپیل پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے اگلے سال شہید لالک جان نشان حیدر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ یاسین میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل یاسین میں فٹ بال گراونٖڈتعمیرکیا جائے گا۔ہرسال کی طرح آنے والے سال میں لالک جان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ لالک جان نشان حیدر کے آبائی علاقہ یاسین میں منعقد ہوگی۔ پاک آرمی اس ٹورنامنٹ کی انتظامات ٹورنامنٹ سے قبل مکمل کریگی ۔ٹورنامنٹ حسب سابق گلگت بلتستان سطح پر کھیلاجائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button