جرائم

اسلام آباد سے اغوا ہونے والی 9 سالہ افغانی بچی تانگیر سے بازیاب

چلاس (شہاب الدین غوری) گزشتہ دنوں تھانہ بہار کہو کی حدود سے اغوا کی جانے والی نو سالہ بچی کو دیامر کے عaلاقے تانگیر سے بازیاب کرا لیا گیا ۔ کمسن بچی کو اغوا کر کے تانگیر لے آنے کی اطلاع پر دیامر پو لیس نے تھانہ بہار کہو اسلام آباد سے آئی ہو ئی پو لیس ٹیم کی مدد و معاونت کیلئے آئی جی پی گلگت بلتستان صابر احمد کو استدعا کی جنہوں نے ایلیٹ فورس ، عملہ سی ٹی ڈی اور ویمن پو لیس کی مطلو بہ تعداد اور وسائل فوری طور پر فراہم کیئے ۔ جس کے باعث دیامر پو لیس نے مغوی بچی کمالہ ولد امان اللہ ساکن بہار کہو اسلام آباد کو تانگیر کے علاقے بیون گائوں سے بازیاب کرالیا ۔

چلاس میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے قائمقام ایس پی دیامر امیر اللہ ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور و دیگر نے مزید کہا کہ نو سالہ بچی کو ملزم سلیم اللہ ولد شاہ جہان ساکن ہڈر دیامر جو کہ اسلام آباد بہار کہو مدرسے میں پڑھا رہا تھا ، نے9 اگست 2017 کو اغوائ کر کے خفیہ طور پر تانگیر لے آیا تھا ۔ اس حوالے سے تھانہ بار کہو اسلام آباد میں مقدمہ علت نمبر 315/2017 بجرائم 366 -A درج ہے ۔ملزم کی گرفتاری میں ایس ڈی پی او انسپکٹر شاہ سرور کی قیادت میں دیامر پو لیس کی آپریشنل ٹیم نے تانگیر گائوں کے جنگلات میں آپریشن کا آغاز کیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی ۔جس کے ساتھ ہی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔دو طرفہ فائرنگ کے دوران بچی کو جنگل میں چھوڑ کر پہاڑی کے اوٹ کی طرف نکل پڑے ۔بچی نے کہا کہ ملزم نے مجھے سختی سے ہدایات دی تھی کہ کسی بھی فرد کو اپنی شناخت نہ کرادیں ورنہ جان سے ماردونگا۔

نو سالہ کمالہ کے والد نے پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیامر پولیس کا احسان کبھی بھول نہیں پائونگا۔پہلی بار جنگل میں بچی کو دیکھا تو دیوانہ وار ان سے لپک گیا اور باپ بیٹی گلے مل کر آہ وزاری کرتے رہے ۔بازیاب ہونے والی بچی اور ان کے والدین کو اسلام آبابہارکہو د پولیس کے ہمراہ اسلام آباد روانہ کردیاگیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button