خبریں

سکردو: محرم الحرام کے دوران موثر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس منعقد

سکردو(پ ر)محرم الحرام میں سیکورٹی سمیت سروسیز مہیا کرنے والے اداروں کی طرف سے موثر انتظامات کیے جائینگے۔ مجالس اور جلوس کے مقامات میں موثر سیکورٹی سمیت پانی بجلی کی فراہمی کے علاوہ صفائی کو موثر بنایا جائے گا۔محکمہ سیول سپلائی ہر سال کی طرح تبرکات کے لیے لوگوں کو وافرمقدار میں معیاری آٹا فراہم کرینگے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سکردو عدیل حیدر نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ضلع سکردو کے ایس پی اور دونوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ ضلعی سطح کے محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں مجالس عزا اور جلوس کے لیے بہتر سیکورٹی انتظامات کیے جائینگے اور ضلع کے تمام داخلی اور خارجی مقامات پر سیکورٹی چیکنگ کو موثر کی جائے گی ۔اس کے علاوہ پولیس سکردو کے مختلف ہوٹلوں میں چیکنگ کے علاوہ غیر مقامی افراد کی بھی چیکننگ کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت سے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عاشور کے جلوس میں فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی جلوس کے راستوں میں ڈاکڑ،ایمبونس اور ایمرجنسی کی تمام ادویات کے ساتھ مقر ر کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات اور میونسپل کمیٹی کو ہدایت دی کہ مجالس اور جلوس کے راستوں کی موثر صفائی کی جائے اور جلوس کے گزرگاہوں میں سٹرک کے ساتھ ہر قسم کے تعمیراتی میٹریل کو بھی ہٹانے کی ہدایت دی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ ساتھ بازار میں بھی کنڑول روم قائم کیاجائے گا اور ایس پی دفتر کاکنڑول روم بھی موثر طریقے سے کام شروع کرے گا۔ انہوں نے محکمہ برقیات کو ہدایت دی کہ جلوس کے راستوں اور مجالس و جلوس کے مقامات پر لائٹنگ کا نظام موثر کیا جائے اور تسلسل کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یعقینی بنائی جائے ۔ اجلاس میں ایس پی سکردو نے کہا کہ محرم کے دوران پولیس پیٹرلینگ بھی شروع کی جائے گا اور پولیس فورس کی کمی کے باوجود شہر کے اہم مقامات پر پولیس نفری بھی سیکورٹی کے انتظامات کو موثر کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button