تعلیم

سکردو میں بین السکول تقریری مقابلے کا انعقاد، چوبیس طلبہ و طالبات نے حصہ لیا

سکردو (نمائندہ خصو صی) ایس سی او کے زیر اہتما م یوم دفاع کی مناسبت سے انٹر سکول تقریری مقابلے کا انعقاد کرایا گیا جس کے مہمان خصوصی سینیئرصو بائی وزیر برائے پانی ، بجلی و خزانہ حاجی اکبر تابان تھے جبکہ کمانڈنگ آفیسر ایس سی او لیفٹننٹ کرنل بابر شبیر اور دیگر آفیسران بھی شریک تھے۔ مقابلے میں میں مختلف سکولوں سے چوبیس طلبہ و طالبات نے حصہ لیاجہاں انھوں نے "سب سے پہلے پاکستان” اور” ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی” کے مو ضو عات پر ,پر مغز تقا ریر پیش کیں۔ طلباء نے اپنی تقاریر کے دوران جزبہ حب الوطنی کا شاندار انداز میں اظہار کر کے خوب داد سمیٹی۔

جیوری کے فرائض صدر پریس کلب سکردو محمد حسین آزاد، لیکچرار ڈگری کا لج سکردوموسی کلیم اور معروف شاعراحسان علی دانش نے ادا کیے ۔ جن کے فیصلے کے مطابق گرلز ہائی سکول کی طالبہ شازیہ بتول نے پہلی پوزیشن حا صل کی جبکہ اسوہ پبلک سکول کے ساجد علی نے دوسری اور آرمی پبلک سکول کے یاسوب علی نے تیسری پوزیشن حا صل کی۔

ایونٹ کے مہمان خصو صی حاجی اکبر تا بان نے پوزیشن ہولڈر اور دیگر طلباء میں انعام اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے جبکہ کمانڈنگ آفیسر ایس سی او لیفٹننٹ کرنل بابر شبیر نے ایس سی او کی جانب سے مہمان خصو صی کو سونیئر پیش کیا۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سینئیر صو بائی وزیر حا جی اکبر تابان نے کہا ایس سی او جہاں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام ددے رہا ہے وہیں ایسے ایونٹس کا انعقاد ایس سی او کی جانب سے قابل قدر اور احسن اقدام ہے انہوں نے کہا ایسے تقریری مقابلوں کے انعقاد سے طلبہ میں چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button