تعلیم

صحت اور تعلیم کی بہتری اولین ترجیح‌ہے، عمران ندیم

شگر(عابدشگری)رکن قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کی بہتری اولین ترجیح ہے اسی لئے اے ڈی پی میں انہی دونوں محکوں کو ترجیحات دی ہے جس کے باعث شگر میں گرلز ڈگری کالج کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو شگر کی منظوری مل گئی ہے اور آنے والے وقتوں میں ڈی ایچ کیو شگر پر بھی کام شروع ہوگا ،گرلز پرائمری سکول ہورچس میں منعقدہ عالمی یوم فادر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم وصحت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا اس لئے میری بھر پو ر کوشش ہوگی کہ اپنے دور اقتدار میں شگر کے لئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے منظور کروائیں انہوں نے اس موقع پر گرلز پرائمری سکول کو عمائدین کی اپیل پر مڈل کا درجہ دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ اس سال کی اے ڈی پی جمع ہوچکے ہیں تاہم کسی خصوصی پیکچ کے ذریعے سے ملنے والی فنڈ میں ہورچس سکول کو اپ گریڈ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ شگر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے منظور کروانے کے لئے پر عزم ہوں لیکن مخالفین کہتے ہیں کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ان منصوبوں پر کام ہورہا ہے ان لوگوں میں اچھے کو اچھا کہنے کی جرات بھی نہیں انہوں نے کہا کہ محکمے پہلے سے بنے ہوئے ہیں لیکن میرے دور میں ہی محکموں کی جانب سے فنڈ مختص کیوں ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے سے ہم ضرور اس بارے میں معلومات ضرور لیتے ہیں مگر فنڈ رکھنا منتخب نمائدے کے علاوہ کسی کی بس کی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے سے قبل پورے شگر میں 3بوائز سکول تھے اور بچیوں کے لئے سکول کا کوئی بندوبست ہی نہیں تھے تاہم اللہ کی نصرت اور ووٹروں کی محبت نے مجھے شگر کی خدمت کا موقع عنایت کیا اور اس وقت شگر کے کونے کونے میں سکول قائم ہیں انہوں نے کہا کہ جب دوسری مرتبہ شگر کے عوام نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا تو انٹر کالج سکردو کی منظوری لایا اور اس بار جب ایک بار پھر لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا تو گرلز ڈگری کالج کی منظوری لانے میں کامیاب ہوا ہوں ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو اسپتال کے علاوہ کئی سکولوں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے اور ہورچس پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور مجھے امید ہے اس میں بھی کامیاب ہوں گے انہوں نے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر پرائمری سکول کے اسٹاف کے لئے 25ہزار نقد انعام کا بھی اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شگر محمد نذیر نے کہا کہ گرلز پرائمری سکول ہورچس تمام تر نا مساعات حالت میں نہ صرف بہترین تعلیم فراہم کرنے میں مصروف ہیں بلکہ منظوری نہ ملنے کے باوجود ایک پرائمری سکول میں ہائی تک کی کلاسیں چلارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول میں ہائی کلاسیں چلانے میں کامیابی کا کریڈٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر کے ساتھ ساتھ عمائدین کو جاتاہے جن کی انتھک محنت اورنگرانی کی وجہ سے یہ سکول کامیابی کی جانب گامزن ہیں اور میری کوشش ہے کہ اس سکول کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تقریب سے صوبیدار (ر) فدا حسین ،ڈاکٹر مظاہر علی پرنسپل شاہد حسین ماسٹر قمبر علی اور دیگر نے خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button