خبریں

سکردو : محرم کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیےمختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجلاس

سکردو( )سکردو میں ماہ محرم کے تقدس کو برقرار رکھنے اور علاقے میں اتحاد بین المسلمین کے سازگار ماحول کو قائم رکھنے کے لیے انتطامیہ علاقے کے علمائے کرام کے تعاون سے بھرپور اقدامات کریگی ۔ بلتستان بلخوص ضلع سکردو کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ہمیشہ انتطامی میشنری سے تعاون کیا ہے اور ماہ محرم میں بہتر ماحول کے قیام میں بھی ان کا تعاون شامل حال رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے انتظامات پہلے سے بھی بہتر بنائے ہیں اور سیکورٹی کے حوالے سے علاقے کے عمائدین اور علمائے کرام کے ساتھ مشاورتی عمل بھی جاری رہے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سکردو عدیل حیدر نے سکردو میں ضلع سکردو کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن اور اسٹنٹ کمشنر سکردو نے بھی شرکت کیں۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے علمائے کرام کو ماہ محرم کی مجالس اورجلوس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سکردوعلاقے کے علمائے کرام کی اپس میں بہترین مذہبی ہم آہنگی کی وجہ سے پر آمن علاقہ ہے اور علاقے کے علمائے کرام نے ہمشیہ انتظامیہ اور پولیس سے بھرپور تعاون کیا ہے جس کے باعث علاقے کا پرامن ماحول پورے خطے کے لیے مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سکردو کے داخلی اور خارجی راستوں میں موثر سیکورٹی کے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محرم سے قبل تمام ہوٹل میں چیکنگ کا نظام بھی موثر کردیا جائے گا اور ضلع بھر میں دفعہ ۱۴۴ سی ار پی سی کے تحت اسلحے کی نمائش اور لیکر گھومنے ، بلاسٹنگ وغیرہ کرنے اور فائر کریکرز پر موثر پابندی عائد کردی جائے گی انہوں نے علمائے کرام کو مزید اقدامات کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوس کے راستوں میں صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے ، جلوس کے راستوں میں میڈیکل سہولیات کی فراہمی ،پانی بجلی کی فراہمی اور دیگر امورکی بجااوری کے لیے موثر اقدامات کرنے کی یعقن دھانی کی ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کو موثر کرنے اور ماہ محرم میں ممبر سے عوام الناس کو اسلامی بھائی چارگی اور اتحاد و اتفاق کا درس دینے اور جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بہتر انتظامات کیے ہیں اور ضلع کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی ے بھرپور تعاون کرینگے اور علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کا ہرگز ساتھ نہیں دیا جائے گا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی سکردو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکردو کا پرامن ماحول مثالی ہے تاہم سیکورٹی کے حوالے سے بعض اوقات پولیس کو سخت مسائل درپیش ہوتے ہیں کیونکہ علاقے میں مختلف مقامات سے جلوس برآمد ہوتے ہیں جس کی وجہ بعض اوقات پولیس کو سیکورٹی کے حوالے سے مشکلات پیش آتی ہیں انہوں نے کہا علاقے میں پرامن ماحول کے قیام کے لیے علمائے کرام کی ذمہ داریوں دیگر عام لوگوں کے مقابے میں زیادہ ہیں۔ اور پولیس اپنے فرائض کو بہتر انداز میں انجام دینے کے لیے تیار ہے۔ اور لوگوں کو ہر طریقے سے سیکورٹی کے موثر انتظامات کیے جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی کو زیادہ موثر کرنے کے لیے اضافی پولیس مہیا کرنے کے لیے بھی پروپوزل ارسال کردیا گیا ہے۔ تاہم پولیس اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پلان کے تیاری کے بعد پولیس پیٹرولینگ میں اضافہ کیا جائے گا اور داخلی اور خارجی راستوں میں چیکنگ کو موثر کی جائے گی اور کسی بھی شخص کو بغیر شناختی کارڈ کے داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔اور تمام ہوٹلوں میں چیکنگ کی جائے گی اور مشکوک افراد کی کٹری نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے علمائے کرام کے بہترین مشوروں کی تعریف کیں اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے کے علمائے کرام کے مشوروں کو اولیت دینگے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button