خبریں

ہلال احمر کے نو تعینات چیرمین کے ساتھ صحافیوں کی ملاقات

گلگت( پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے کہا ہے ہلال احمر پاکستان کو گلگت بلتستان سطح پر ایک فعال اور منعظم ادارہ بنانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ سنیئرصحافیوں اور سماجی ترقی کے ماہرین کی خدمات اور معاونت حاصل کی جائیگی تاکہ ادارے کے مشن اورمینڈیٹ کے مطابق حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفترمیں سنیئرصحافیوں اور سماجی شعبے سے وابسطہ ماہرین کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ہلال احمر پاکستان سے متعلق بنیادی معلومات کے فقدان کے سبب اسے این جی او سمجھتے ہیں لیکن ہلال احمر کوئی این جی او یا آئی این جی او نہیں بلکہ یہ اس ملک کا ایک اہم قومی ادارہ جو قدرتی آفات سے نمٹنے اور انسانی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں میں حکومت کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے۔لہذا اس ادارے کی تاریخی پس منظر اور ملک بھرمیں اس کی خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے معاشرے کے ہرفردکو ہلال احمر کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مذیدکہا کہ اس وقت ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیرنگرانی میں عوامی فلاح وبہبودکے متعدد منصوبے چل رہے ہیں جن میں ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، فرسٹ ایڈ، ایمرجنسی رسپانس،یوتھ اینڈ والینٹئیر،کمیونٹی بیسڈ ہیلتھ اینڈ فرسٹ ایڈ، خاندانی روابط کی بحالی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ جبکہ مستقبل قریب میں مذید اہم منصوبے ہلال احمر کے توسط سے شروع کئے جائیں گے جن سے عوام الناس کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے صحافیوں اور سماجی شعبوں کے ماہرین سے تلقین کی کہ وہ ہلال احمرگلگت بلتستان کی مضبوطی اور معاشی مسائل کے حل کے لئے ادارے کی بہتر رہنمائی کریں تاکہ اس کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button