عوامی مسائل

وزیر اعلی کے بلند وبانگ دعوے ہوا ہو گئے، جوٹیال، سونیکوٹ اور ذوالفیقار آباد کی رابطہ سڑکوں کا کوئی پرسان حال نہیں

گلگت(خبرنگارخصوصی)حفیظ الرحمن کو ووٹ دینے کی سزا ،ذولفقار آباد ،آپر جوٹیال ،سونیکوٹ کے تمام لنک روڑزخستہ حال اور کھنڈرات کا منظرع پیش کرنے لگے ہیں جبکہ گلگت شہر کے دیگر علاقوں کے تمام لنک روڈز ری کارپٹنگ کی جارہی ہے ۔گلگت بلتستان کا صدر مقام و گلگت شہر کا پوش علاقہ جوٹیال کے تمام لنک روڈز جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں ،جبکہ محکمہ تعمیرات کے کی جانب سے گلگت و نواہی علاقوں کے تمام رابطہ سڑکوں کارپٹننگ کی جارہی ہے لیکن جوٹیال کسی ایک محلے کے لنک روڑ پر ابھی تک کام بھی شروع نہیں ہو سکا ہے ۔جوٹیا ل کے علاقے ذولفقار آباد ،آپر جوٹیال ،سونیکوٹ ،پرنس کالونی ،درکوت کالونی ،مسگارکالونی ،حسین آباد کالونی اوررحمان کالونی کی تمام رابطہ سڑکیں اس جدید دور میں بھی کچی ہیں اور جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پانی کے پائپ کی لیکج کے باعث پیدل چلنے والوں کو بھی بڑی دشواری کی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔واضح رہے اس حلقہ سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے2015کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کیا تھااور ان کے جیتنے کا مین وجہ بھی یہ علاقے بن گئے تھے ۔اس حوالے سے میڈیا سروے میں گفتگو کرتے ہوئے ان علاقوں کے مکین علی شیر ،کریم شاہ ،محمد ایوب ،مجیب خان ،علی مدد ،واجد علی ،جاوید اقبال ،علی مراد ،ذولفقار بیگ ،عطاء اللہ ،نثار اللہ ،جہانگیر خان و دیگر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن الیکشن سے قبل اس علاقے کے عوام سے بڑے بڑے واعدے اور دعوے کیا تھا لیکن آج تک ایک منصوبے پر بھی کام نہیں ہو سکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے صرف کشروٹ کے وزیراعلیٰ اور ممبر اسمبلی بن کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو صرف کشروٹ کے مسائل نظر آرہے ہیں اوروہ کشروٹ کے چھوٹے سے چھوٹے گلی تک کو بھی تو پکی کروارہے ہیں ہے لیکن جوٹیال کے بڑی بڑی رابطہ سڑکوں کو پکی کرواناتو کجا اس سڑکوں کی کھنڈرات کو بھرنے کی کوشش بھی نہیں کی جارہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button