معیشت

چترال: انجینئر فضل ربی کو بزنس ایوارڈ سے نوازا گیا

چترال ( محکم الدین ) چترال کے ممتاز صنعت کار انجینئر فضل ربی کو بزنس میں اُن کی مسلسل کامیابی اور چترال کے نوجوانوں کو الیکٹریکل و دیگر شعبوں میں ٹریننگ مہیا کرنے اور چترال و صوبے کے دیگر اضلاع میں منی ہائیڈل پاور سٹیشنوں کا جال بچھانے میں اُن کے غیر معمولی کارکردگی پر اُنہیں بزنس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ بزنس کانفرنس کے دوران ممتاز صنعت کار سنیٹر غلام علی نے اُن کی خدمات کو سراہا ۔ اور اُنہیں ایوارڈ دیتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کے تمام تعلیم یافتہ طبقے کو ان کی تقلید کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو لوگ بزنس میں رِسک نہیں لیتے وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔ اور انجینئر فضل ربی کی کامیابی اس کی واضح مثال ہے ۔ اُنہوں نے انجنیئر فضل ربی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اور بزنس کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button