کھیل

دیامر نے گلگت کی ٹیم کو ہرا کر راما فیسٹیول جیت لی

استور(بیورورپورٹ ) راما فیسٹول اختتام پذیر فائنل میچ میں دیامر کی پولو ٹیم نے گلگت کی پولو ٹیم کو 6گول کے مقابلے میں 12گول دیکر فائنل چمپین بن گئی راما فیسٹول میں رسہ کشی اور بسراراما کلب نے جیت اپنے نام کر لیا راما فیسٹول کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فداتھے جبکہ وزیر بلدیات رانا فرمان علی و دیگر نے بھی شر کت کی فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فدا خان فدا نے کہا کہ استور ی پر امن ہے اس لئے لوگ بہت ذیادہ شعور رکھنے والے پڑھے لکھے لوگ بھی استور میں ہیں گلگت بلتستان میں سیاحت کے اعتبار سے سب سے خوبصورت سیاحتی مقام استور ہے اللہ تعالیٰ نے استور میں ایک الگ خوبصورتی دی ہے یہاں کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام راما میں ہونے والی فیسٹول کا ٹائم بلکل مناسب نہیں ہے اس لئے اگلے سے ایک طرف اس فیسٹول کو کلینڈر ایر کا حصہ بناینگے تو دوسری طرف اگست کے پہلے ہفتے میں انعقاد کیا جائے راما فیسٹول کا انعقاد اگلے سال بہت ہی اعلیٰ طریقے سے کیا جائے گا کیونکہ راما فیسٹول سے علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا ویسے بھی ہماری حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے اہم اور اچھی پالیسیاں بنا رہی ہے اور خاص طور پر گلگت بلتستان کی عوام کے تعاون سے امن کی بحالی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں ہماری حکومت کے آنے کے بعد گلگت بلتستان میں امن ہی امن آہ گیا ہے جس وجہ سے گلگت بلتستان میں لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا داخلی راستہ ہے اور ہمارئے دشمن ملک کی نظریں گلگت بلتستان پر لگی ہوئی ہیں لیکن ہم نے امن اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی پیک جیسے اہم منصوبے کو کامیاب بنانا ہے انہوں نے کہا کہ استور کا بالائی گاوں دریلے کے مقام پر2کروڑ کی لاگت سے ٹوریسٹ ہٹس بنا رہے ہیں اسی طرح استور کا گاوں پریشنگ میں ایک پولو گرونڈ بناینگے جسے پولو کو مزید فروغ ملے کا استور میں52کنال اراضی کروڑوں روپے کی لاگت سے لینگے جسے ٹوریسٹ انفارمیشن سنٹرز بنائے جاینگے ۔انشا اللہ ہماری کوشش یہی رہے گی کہ استور میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button