تعلیم

یومِ دفاع کی مناسبت سے المرتضی سکول شگر میں خصوصی تقریب منعقد

شگر(عابدشگری)نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں تعلیم کا اہم حصہ ہے جس کے ذریعے طلباء و طالبات کو اپنے اندر چھپے ہوئے ٹیلینٹ کو سامنے لانے کا موقع ملتے ہیں۔ ہماری طلباء و طالبات دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی بچوں سے ذہانت میں کم نہیں صرف ان کو بہتر رہنمائی کی ضرورت ہیں۔ اگر مناسب رہنمائی ملی تو یہ پاکستان کی بہتر مستقبل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار المرتضی پبلک سکول شگر میں یوم دفاع پاکستان و یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان اور دیگر نے کہا۔المرتضی پبلک سکول شگر میں یوم والدین اور یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے ایک پررونق تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سکول کے طلباء و طالبات نے نظم ،نعت،ملی نغمے اور تقاریر پی کئے۔ جبکہ ٹیبلو ،فیچر ارو ڈرامے کے ذریعے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کا علاقے کی بہتر تعلیم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے۔ اساتذہ کو بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے نہ صرف نصابی سرگرمیوں تک محدود رہنا چاہئے بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی اعتماد سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہانصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں تعلیم کا اہم حصہ ہے جس کے ذریعے طلباء و طالبات کو اپنے اندر چھپے ہوئے ٹیلینٹ کا سامنے لانے کا موقع ملتے ہیں۔ ہماری طلباء و طالبات دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی بچوں سے ذہانت میں کم نہیں صرف ان کو بہتر رہنمائی کی ضرورت ہیں۔ اگر مناسب رہنمائی ملی تو یہ پاکستان کی بہتر مستقبل ہوسکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button