تعلیم

گلگت، پولیس پبلک سکول اینڈ کالج نے کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت (پریس ریلیز) گلگت بلتستان پو لیس خطے میں تعلیمی سرگرمیو ں کے لیے پر عزم ،علاقے کے بچو ں اور بچیو ں کی تعلیم و تر بیت کے لئے قائم پو لیس پبلک سکو ل اینڈ کا لج گلگت میں باقاعد ہ کلاسو ں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پو لیس پبلک سکو ل سکوار کے پر نسپل اے ایس پی (ر) کیپٹن اجمل نے منگل کے روز سکول کی سرگر میوں سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار اپنی نو عیت کا یہ پہلا قدم ہے کہ خطے کے تما م اضلاع کے پو لیس سکو ل قائم ہیں جہا ں پر تعلیمی معیا ر کو اولین تر جیح دی جا رہی ہے اور یہ تما م تعلیمی اداروں کو اول ماڈل بنا نے کے لیے آ ئی جی پی گلگت بلتستان پر عزم ہیں ۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

انہو ں نے کہا کہ اس اقدام کو عوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے انہو ں نے مذ ید کہا کہ پر ورش ہی ایسی چیز ہے جو انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے پو لیس پبلک سکول خطے کے بچو ں اور بچیو ں کی تعلیم و تر بیت کے لئے کو شاں ہے۔ یہا ں کے اساتذہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم یا فتہ ہیں جو خطے کے مستقبل کے معماروں کو صحیح خطوط پر استوار کر نے کے لئے سرگرم ہے ۔سکو ل میں تعلیمی سر گرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خاص طو ر پر تو جہ دی جا رہی ہے تاکہ بہترین پر ورش کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرہ بھی تشکیل پا سکے ۔ داخلوں میں میر ٹ کو ملحو ظ خاطر رکھا جا تا ہے سستی اور معیا ری تعلیم ہمارا منشو ر ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ آئی جی پی گلگت بلتستان سلیم بھٹی کا ویژن بھی یہی ہے کہ تعلیم میں کسی قسم کے لچک کا مظاہر ہ نہ ہو اور ادارہ خطے کے لئے ایک رول ماڈل کے طو ر پر سامنے آجائے ۔ انہو ں نے کہا کہ سکو ل میں جدید اور شاندار بلڈنگ ،سیکورٹی کا بہترین انتظام، سائنس لائبریری اور بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت میڈیکل ،تفریح کے لئے پا رک ، سی ایس ایس آرمی کمیشن اور کیئرنگ کونسلنگ کی کلاسسز ، جدید طرز تعلیم اور دیگر اقدام کے لئے کو شاں ہے۔ ان کا کہناتھا کہ انتہا ئی کم فیس پو لیس ملازمین اور شہداء کے بچو ں کے لئے خصوصی رعایت رکھی گئی ہے ۔ پو لیس ترجمان کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع جس میں گلگت میں دو سکو ل ایک کالج دیامر میں آ ٹھ سکو لز ، سکر دو میں ایک ، ہنزہ نگر میں دو غذر میں چھ ، استو ر میں ایک، گانچھے میں دو سکول چل رہے ہیں ان سب میں تیرہ سو دو طلبہ و طالبا ت زیر تعلیم ہیں۔ان اداروں کی تعلیمی معیا ر ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں ۔ تعلیم و تر بیت اچھی ہو تو معاشر ہ اچھا ہو گا۔بریفنگ کے اختتام پر تما م صحافیوں کو سکو ل کے مختلف شعبہ جات اور کمرہ جماعتو ں کا دورہ بھی کرایا گیا جہا ں پر صفائی اور تعلیمی ماحو ل قابل دید تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button