سیاست

شگر کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کام کرناہوگا، آل پارٹیز کانفرنس سے مقررین کاخطاب

شگر(عابدشگری) جب تک تمام جماعتیں مل کر شگر کی حقوق کے لئے آواز بلند نہیں کریں گے شگر ترقی نہیں کرسکتا۔عوام باشعور نہیں ہوں گے جب تک ہم سب متحد ہو کر اپنے علاقے کے حقوق کے لئے آواز بلند نہیں کریں گے ہمیں حقوق نہیں ملیں گے۔شگر کی تعمیر و ترقی اور شگر کی حقوق کیلئے شگر کی تمام سیاسی لیڈرکا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ان خیالا ت کا مجلس وحد ت المسلمین شگر کی جانب سے منعقدہو آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر شگری،حاجی وزیرفداعلی،شیخ کاظم ،محمد عسکری وزیرتطہیر شگری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے شگر کے مسائل پر ایک آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شگر میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو مد عو کیا گیا تھا اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ اور اسلامی تحریک کے علاوہ دیگرتمام پارٹیوں کے زمہ داروں نے شرکت کی۔ شگر کی اولین اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر اتفاق کرلیا کہ جب تک تمام جماعتیں مل کر شگر کی حقوق کے لئے آواز بلند نہیں کریں گے شگر ترقی نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن شگر کے صدر طاہر شگر ی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت شگر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں میگاپراجیکٹ شگر کے لئے منظور کرائے ہیں ان کا کہنا تھا شگر ضلع مسلم لیگ ن کی مرہون منت ہے جس پر شگر کے عوام کو مسلم لیگ ن کا شکرگزار ہوکر ان کے نمائندے کو جتوانا چائیے تھا مگر شگر کے عوام نے ایسا نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ پہلے محکموں میں بھرتی کے لئے بھولی لگتے تھے مگر ن لیگ کی حکومت نے اس ناسور کو ختم کرکے میرٹ کو بحال کیا ہے اور این ٹی ایس کے ذریعے سے میرٹ کی بنیاد پر ملازمت دلوانے کی بنیاد رکھی جس کے باعث محکمہ تعلیم اور پولیس میں ہونے والے بھرتی صاف اور شفاف انداز میں ہوا اور غریبوں کو بھی روزگار فراہم ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50سالوں کا موازنہ ان دو سالوں سے کیا جائے تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت شگر کے ساتھ کتنا خیر خواہ ہے کیونکہ ان دو سالوں میں شگر میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اور ترقیاتی کام زور وشور سے ہورہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے جو مشکلات ہیں اس کی اصل وجہ صحت کا کوئی وزیر نہیں ہونا ہے اس وقت محکمہ صحت کا قلمدان خود وزیر اعلیٰ کے پاس ہے اس لئے ان کی مصروفیات کی وجہ سے اس شعبے پر توجہ کم ہورہی ہے اس کے باوجود شگر میں ڈی ایچ کیو اسپتال بنے گا اور 250بیڈ کا ایک اسپتال تعمیر ہورہا ہے جس کے بعد صحت کے مسائل بھی ختم ہوجائیں گے ان کا کہنا تھا کہ شگر کے عوام ابھی تک باشعور نہیں ہوا ہے جس کے باعث اچھے برے کی تمیز نہیں ہورہی اس لئے علاقہ ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکا اس لئے عوام کو چائیے کہ وہ اچھے اور برے کی تمیز کرے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع شگر کے جنرل سیکرٹری محمد عسکری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حق ملکیت بل اسمبلی میں جمع کرایا ہوا ہے لیکن حکومت اس بل کو منظور کرانے میں سنجیدہ نہیں ان کا کہناتھا کہ اگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مخلص ہے تو حق ملکیت بل کو منظور کرائیں انہوں نے کہا کہ والدین کی توجہ سکولوں پر نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ والدین نے تعلیم کو حکومت کے لئے ٹھیکے پر دیا ہوا ہے اور حکومت چائیے ان کی بچوں کو پڑھائیں نہ چائیں نہ پڑھائیں ان سے کوئی سروکار نہیں انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی لحاظ سے والدین مکمل طور پر بے شعور ہے اور والدین کو باشعور بنائے بغیر کوالیٹی ایجوکیشن ممکن نہیں ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بے شعوری کے باعث ترقیاتی کام بھی ٹھیکیدار اپنی من مانی سے کرتے ہیں جس کے باعث کام کا معیار بھی گھٹ جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام باشعور نہیں ہوں گے اور ہم سب متحد ہو اپنے علاقے کی حقوق کے لئے آواز بلند نہیں کریں گے ہمیں حقوق نہیں ملیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن شگر کے رہنما حاجی وزیر فدا علی نے کہا کہ والدین کی عد م دلچسپی کی بنا پر شگر میں تعلیمی نظام درہم برہم ہیں اور تعلیمی کے حوالے سے کوئی آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شگر میں انٹر کالج تو موجود ہے لیکن 17برس گزر جانے کے باجود اس کالج کی ضروریات پورا کرنے والا کوئی موجود نہیں اس کالج کے لئے 63اسٹاف منظور ہے لیکن صرف 12سٹاف پر کالج چلا رہے ہیں کالج میں 3لیب موجود ہے مگر لیب اسسٹنٹ کوئی نہیں ہے اسی طرح گاڑیاں ہیں مگر ڈرائیور نہیں ہے اس کے باوجود عوام کی جانب سے کوئی مطالبہ تک نہیں ان کا کہنا تھا کہ شگر کے مسائل حل کرنے کے لئے باظابطہ طور پر سرکار سے تسلیم شدہ ایک پلیٹ فارم بنایا جائے جس کے ذریعے ہی سے ان مسائل کا حل نکال سکتے ہیں بصورت دیگر شگر کی صورتحال اس سے زیادہ خراب ہوسکتے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کی نمائندگی وزیر تطہیر نے کی آخر میں مجلس وحدت شگر کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد کاظم نے تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کا اس کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button