سیاست

میرغضنفرعلی خان گورنر گلگت بلتستان کے لیے موزوں ترین شخصیت، پاکستان مسلملیگ ن ہنزہ

ہنزہ نگر(اجلال حسین) پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر اور ارکین نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے ر ہنما و سابق چیف gakایگزیکٹو میرغضنفرعلی خان سیاسی و تاریخی اعتبار سے گورنر گلگت بلتستان کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں ۔ میرغضنفرعلی خان سابق والی ہنزہ میر محمد جمال خان ہلال پاکستان و اعزازی میجرجنرل کا صاحب زادہ ہیں ۔جو ایک محب وطنٖ انسان دوست.باکردار اور سیاسی شعو رکھنے والا ایک باصلاحیت شخصیت ہیں ۔ پاکستان اور مخلص دوست چائنا کی دوستی میں سابق والی ہنزہ میرمحمد جمال خان مرحوم کا اہم کردار رہا ہے کیونکہ شاہراہ ریشم پاک چین دوستی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ قراقرم ہائی وے کا معاہدہ پاکستان چین اور میر محمد جمال خان مرحوم کا سہ فریقی معاہدہ تھا جس سے نہ صرف پاک چین دوستی مضبوط ہوا بلکہ کاروباری لحاظ سے بھی دونوں ممالک کو پھلنے پھولنے کا سنہرا موقع ملا۔ چونکہ شاہراہ قراقرم سابق ریاست ہنزہ کے سینے سے گزرتا ہے۔ اس بناء اگر میر محمد جمال خان معاہدہ پر دستخط نہ کرتے تو معاہدہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر ممکن نہ تھا۔ سو میر محمد جمال خان کی ان شاندار خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے ہلال پاکستان اور اعزازی میجر جنرل کے اعزازات سے نوازا۔ سال ۱۹۷۴ء میں ریاست ہنزہ کی میری نظام کے خاتمے کے بعد میر غضنفر علی خان عوامی نمائیندے کی حیثیت سے پانچ مرتبہ منتخب ہوا ہے اور اپنے دور اقتدار میں علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو پھر چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے پانچ سالوں تک بغیر کسی امتیاز کے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔ لہذا میرغضنفر علی خان اور اسکے مرحوم والد کی شاندار خدمات کے عوض انکو گلگت بلتستان کا گورنر بنا یاجائے کیونکہ وہ پورے علاقے کے لئے غیر متنازع اور موزوں ترین شخصیت امیدوار ہے۔ عوام ہنزہ اور پاکستان مسلم لیگ ہنزہ نگر حکومت وقت اور ارباب اختیار سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ میر موصوف کو ایک مرتبہ پھر گلگت بلتستان کے عوام کی بلا تفریق خدمت کا موقع فراہم کریں۔ ٗٗٗ

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button