خبریںصحت

سکردو: پلاسٹک کے انڈوں والی خبر حقیقت کے برعکس ہے، اسسٹنٹ کمشنر سکردو

سکردو(پریس ریلیز) پلاسٹک کے انڈوں والی خبر میں صداقت نہیں ہے، پچھلے سال کی کہانی کو تازہ کرکے چھاپ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکردو مارکیٹ میں پلاسٹک کے انڈے پہنچنے والی خبر پر فوری تحقیقات عمل میں لائی گئی۔ تمام متعلقہ محکمہ جات کے ذریعے چھان بین کی گئی تو اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ PCSIR کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو واضح ہوگیا کہ پچھلے سال کی کہانی کو اخبار میں تازہ واقعہ بنا کر پیش کیا ہے۔ متعلقہ محکمے کا کہنا ہےکہ رپورٹر کے سوال پر انہوں نے پچھلے سال کی رپورٹ کا ذکر کیا تھا۔ جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ PCSIR نے پلاسٹک کے انڈوں کے حوالے سے کوئی لیبارٹریٹیسٹ نہیں کی ہے۔ بحیثت چیرمین پرائس کنڑول کمیٹی سکردو شہر میں آنے والی تمام اشیاء کا لیبارٹری ٹیسٹ اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کے حکم پر کیا جاتا ہے۔ پولیس انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر نہ کوئی چیز شہر کے اندر آسکتی ہے اور نہ باہر جاسکتا۔ اس قسم کی اشیاء کے حوالے سے کہیں کوئی انٹری یا ایگزیٹ کا اندارج نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے مثبت خبروں پر فوری ایکشن لیا گیا ہے اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔ منفی خبروں کے ذریعے عوام الناس کے ذہنوں میں غلط تاثر ابھارنا صحافت کے اصولوں کےمنافی ہے۔

انہوں نے کہا ہے سکردو کے صحافتی اداروں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے۔ بے بنیاد اور تشویش پھیلانے والی خبریں رپورٹ کرنے والوں سے صحافتی حلقوں کی جانب سے بھی سرزنش ہونی چاہیے۔ تاکہ صحافت کا مقدس پیشہ سچ کو سامنے لانے میں پیش پیش رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button