کھیل

ہنزہ: سرکاری اور نجی سکولوں میں کھیلوں کے ہفتے کی سرگرمیاں عروج پر

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ کے سرکاری و نجی سکولوں میں اس وقت سپورٹس ویک کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ جہاں کھیلوں کے گراونڈ آباد ہوں وہاں پر ہسپتال ویران ہوا کرتے ہیں ۔ جسمانی ، روحانی بیماریوں سے چٹکارے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ماہرین تعلیم کے مطابق کھیلوں کے زریعے بچوں کے اندر محبت اور اتحاد کے جذبات پیدا کئے جاسکتے ہیں ۔ کھیل محبتوں کے فروغ کا واحد زریعہ ہے کھیلوں کے زریعے نوجوانوں کو صحت مند سر گرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ۔ نصاب کیساتھ طلباء کی بہترین نشوونما کیلئے فزیکل ایجوکیشن کی سر گرمیاں بہت ضروری ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ فزیکل ایجوکیشن سرگرمیوں بغیر نصاب کا تصور ممکن نہیں ۔ ستمبر کے مہینے میں گلگت بلتستان کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سپورٹس ویک منایا جاتا ہے ۔ اسی طرح ضلع ہنزہ کے ایک مشہور و معروف درسگاہ اُسوہ پبلک سکول میں بھی کھیل کا ہفتہ منا یا جارہا ہے ۔ جہاں طلباء اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ بچوں کے والدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کی سر گرمیاں بچوں کی جسمانی نشوونما میں مددگار اورمعاون ثابت ہوتی ہے ۔یہ سکولز کی زمہ داری ہے کہ وہ بچوں کیلئے کھیلوں کے میدان سجائیں ۔ جہاں تعلیم ضروری ہے وہاں کھیل بھی ضروری ہے ۔ہمارے بچے سپورٹس ویک کے ایام میں بڑے شوق سے سکول جاتے ہیں کہتے ہے کہ ہم ا س گروپ میں ہے جسکا مقابلہ فلاں گروپ سے ہے ۔ سکولوں میں قومی ترانے ، نعتیہ مقابلہ ، ٹیبلو پیش کرکے والدین اور اساتذہ سے داد وصول کرتے ہیں ۔ جس سے بچوں میں confidenceپیدا ہوتا ہے ۔ ہمارے بچے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے اور کھیل کو کھیل جان کر کھیلا جائے اور صرف میچ نہیں بلکہ دل جیتنے کی کوشش کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button