عوامی مسائل

چلاس کے علاقے ہڈر میں سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کرنے کا الزام، مقامی افراد میڈیا کے پاس پہنچ گئے

چلاس ( شہاب الدین غوری )   چلاس کے علاقے ہڈر کے نمائندہ وفد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا نے ہڈر ویلی میں پانچ کلومیٹر سڑک انتہائی ناقص بنائی ہے ۔ کم میٹریل استعمال کیا ہے دیواریں میں جو پتھر لگائے گئے ہیں ان کا سائز چھوٹا ہے ۔ واپڈا حکام فوری نوٹس لیکر روڈ کے معیار کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ہڈر قومی کمیٹی کے اراکین خان محمد ، محمد ریاض ، خورشید ، نمبردار غازی خان ، نمبردار عنایت اللہ ، نمبردار عبدالحئی ،حاجی رشم ، صدر خان ، حاجی عبدالمنان و دیگر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہڈر نے دیامر کے مختلف نالہ جات میں پانچ کلومیٹر سڑکیں میٹل کرنے کا آغاز کیا ہے ۔ لیکن یہ سڑکیں انتہائی ناقص بنائی گئی ہیں ۔ ہڈر میں بنائی گئی سڑک میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے حفاظتی دیواریں میں چھوٹے سائز کے پتھر استعمال ہوئے روڈ کا نہ لیول برابر ہے اور نہ چوڑائی ۔ دو گاڑیوں کے کراسنگ کے وقت بیرون طرف والی گاڑی ناقص دیوار کے باعث حادثات کا امکان ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ واپڈا کے بعض اہلکار واپڈا کے ٹھیکیداروں سے مل کر ٹھیکے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے قبل بریسٹ وال اور نالی تعمیر کرنے کی ضرورت تھی جو نہیں بنایا گیا انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام نے اگر سڑک کے ناقص تعمیرات کا نوٹس نہیں لیا تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button