صحت

ضلع دیامر میں دل کی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے

چلاس(ایس ایچ غوری سے)دیامر میں دل کے مریضوں کی تعدادمیں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے محکمہ صحت کے حکام امراض قلب کی تعداد میں مسلسل اضافے اور اس موذی مرض کے سدباب کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا گذشتہ چند عرصے میں کئی درجن افراد اس موذی مرض کا شکار ہو کر اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے محکمہ صحت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس میں صرف ایک میڈیکل سپیشلسٹ موجود ہے جو دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے لیکن ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر کی بس کی بات نہیں ہے کہ وہ اپنے روٹین کے مریضوں کے علاؤہ ایمرجنسی کیسزز بھی ڈھیل کرسکے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان اعلیٰ تجربہ کار ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دے جو دیامر میں امراض قلب کے اضافے کی سبب کا معلوم کرسکیں اور اس کے بعد عوام میں اس بیماری کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کی جائے تاکہ عوام اس پر عمل کرسکیں اوراس موذی مرض سے نجات حاصل کرپائینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button