گلگت (پ ر) سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس واقع گلگت میں عید ملن پارٹی منعقد کی گئی ۔ عید ملن پارٹی میں سپیشل کے بچوں نے رنگارنگ پروگرامز پیش کیں ۔ پارٹی کے مہمان خصوصی اسپیشل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر جناب شکور علی زاہدی تھے ۔ مہمان خصوصی نے اپنے خظاب میں کہا کہ سکولوں میں اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے سے بچوں کے اندر چھپے ہوئے صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے بالخصوص سپیشل بچوں کو اس کے پروگرامز کے زیاد ہ ضرور ت ہوتا ہے ۔
شکور علی زاہدی نے کہا کہ ٹیچر ایسوسی ایشن ان معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اور معاشرے میں لوگوں کے اندر شعوراُ جاگر کرنے اور حکام بالا تک ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا ۔
مہمان خصوصی نے بچوں کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا ۔ عید ملن پارٹی سے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ناصر حسین نے بھی خطاب کیا اُنہوں نے کہا کہ آج ان سپیشل بچوں نے ایسے پروگرامز پیش کیے جو قابل صد تعریف ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے انتھک محنت کی تلقین کی ۔آخر میں قومی ترانے کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔