گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کا کو ئی بحران نہیں ،تمام ڈپو ز گند م سے بھرے ہو ئے ہیں، با لا ئی علا قوں میں گند م ذخیرہ کیا جا چکا ہے ، چند مقاما ت پر تر سیل کا کام جا ری ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ برفباری ہو نے سے پہلے تمام با لا ئی علا قوں میں گند م ذخیر ہ کیا جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ ان خبر وں میں کوئی صداقت نہیں کہ گند م کی قیمتوں میں اضا فہ کیا جا رہا ہے ۔ ابھی تک مجھے اس حو الے کو ئی نو ٹیفکیشن مو صول نہیں ہو ا ہے،عوام کو گمرا ہ کر نے کیلئے اس طر ح کی افواہیں پھیلا ئی جا رہی ہے ، عوام ان گمراہ کن خبر وں پر یقین نہ کر یں ، ہم چا ہتے ہیں کہ عوام کو گند م کی حصول میں کوئی پر یشانی نہ ہو ۔عوامی مسائل حل کر نا ہما ری حکو مت کی منشور میں شا مل ہے ، ہم عوام کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اداروں کا کردار بہت اہم ہے ۔شہر کی داخلی اور خا رجی راستوں پر چیکنگ کا نظام سخت کردیا گیا ہے اور شر پسند عناصر کی بیخ کنی کے لیئے سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں ۔عوام کی جا ن و ما ل کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔صوبائی وزیر نے محرم الحرام کی مناسبت سے کہا کہ فلسفہ شہا دت امام عالی مقام پر عمل کر نے سے عالم اسلام میں امن اور اتفاق قائم ہو گی ۔آپ نے قربا نی اور بر داشت کا در س دیالیکن ظالم اور جا بر کے سامنے ڈٹ جا نے کی تعلیم دی ہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔