جرائم

چلاس: منشیات فروخت کرنے والے ملزم گرفتار ، چرس برآمد

چلاس(کرائم رپورٹ) جی بی سپیشل برانچ کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی،منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو سٹی تھانہ پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا، چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق چلاس شہر میں منشیات کی فروخت کے مکروہ دھندے کی روک تھام کے لئے جی بی سپیشل برانچ کے اے ایس آئی شاہ ولی ،حوالدار نصیراللہ اور عملے نے تندہی سے ملزم کی نشاندہی کی۔اور سٹی تھانہ چلاس کے عملے عبدالقادر اور حضرت سلیمان کی مدد سے صدیق اکبر چوک میں ملزم رئیس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سٹی تھانہ چلاس منتقل کر دیا۔ملزم کے قبضے سے اٹھتیس گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ 3/4کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے جی بی سپیشل برانچ اور پولیس کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان حلقوں نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔تاکہ نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت سے بچ سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button