خبریں

چلاس ڈائگناسٹک سینٹر اور آغا خان ہیلتھ سروس نے ضلع دیامر میں‌جدید او پی ڈی کا آغاز کردیا

چلاس ( ڈسٹرکٹ  رپورٹر) دیامر کی تاریخ میں پہلی بار جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے چلاس ڈائیکنسوسٹک سینٹر اور آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان نے او پی ڈی سروس کا آغاز کردیا ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں چیرمین علماء یوتھ کونسل دیامر مولانا عبدالمالک سمیت جید علمائے کرام ، ڈاکٹرز عمائدین سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ آغاخان ہیلتھ سروس کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے نمایندے جاویداقبال و دیگر نے شرکت کی آغاخان ہیلتھ سروس کے نمائندے جاویداقبال نے ڈپٹی کمشنر دیامیر ، علماء اور دیگر مہمانوں کو چلاس ڈائیگنوسٹک سینٹر میں دی جانے والی تمام طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد اور چیرمین علماء یوتھ کونسل نے کہا کہ اسی طرح کا جدید طبی سینٹر ہماری خواہش اور دیامر کے عوام کی بنیادی تھی جس کا خواب کو ممکن بنانے میں شہاب الدین غوری اور آغاخان ہیلتھ سروس نے نمایاں  کردار ادا کیا ہے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سینٹر کا وزٹ کرکے مجھے انتہائی خوشی ہوئی جہاں تمام شعبوں کے ڈاکٹروں کے علاوہ جدید لیب اور فارمیسی کی سہولت بھی دی گئی ہے اس سینٹر کی مزید کامیابی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جوبھی خدمات درکار ہونگے ہم اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر آغاخان ہیلتھ سروس کے نمائندے جاویداقبال نےڈپٹی کمشنر دیامر ، چیرمین علماء ، شہابالدین غوری اور تقریب میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے عوام کی ضرورت کو مدد نظررکھتے ہوئے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کے سی ای اور ندیم عباس اور ایڈمنسٹر جی بی اینڈ چترال ساجدحسین نے زاتی دلچسپی لیتے ہوئے چلاس ڈائیگنوسٹک سینٹر کے معائدہ کرکے آغاخان ہیلتھ سروس نے چلاس میں طبی سہولیات کا آغاز کیے ہیں اس موقع پر سینٹر کی کامیابی کے لیے دعابھی کیا گیا اور شاندار افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button