تعلیم

محکمہ تعلیم بلتستان پرانی ڈگر پر چل پڑے، اساتذہ کو من پسند مقامات پر تعینات کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

شگر(نامہ نگار) محکمہ تعلیم پرانے ڈگر پر چل پڑے۔ ایل پی سی کے تحت شگر تعینات ہونے والے اساتذہ کو من پسند مقامات پر تعینات کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ۔ضلع شگر سے حال ہی میں 4اساتذہ کو سکردو ٹرانسفر کردیا گیا ۔سیاسی جماعتوں سمیت شگر کے عوام کا اظہار تشویش۔ اگر ٹرانسفر کرنا ہے تو ایل پی سی سمیت ٹرانسفر کرکے ہمیں متبادل اساتذہ دیا جائے، سیاسی جماعتوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان ریجن مجید خان نے محکمہ تعلیم کو بدنامی سے نکال کر نیک نامی کی راہ پر گامزن کردیا تھا اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور ادارے میں قانون کو نافذ کرتے ہوئے علاقے کی سیٹ پر تنخواہ لینے والے اساتذہ کو اسی جگہ ڈیوٹی دینے کا پابند بنایا تھا اور اس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ضلع شگر کی پوسٹوں پر سکردو اور دیگر من پسند مقامات پر ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا شگر تبادلہ کردیا تھا جس کے باعث نظام تعلیم بہتری کی جانب گامزن ہوگیا تھا تاہم مجید خان کے تبادلے کیساتھ ہی محکمہ تعلیم پرانے ڈگر پر چل پڑے ہیں اور من پسند مقامات پر تبادلوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے او ر شگر سے دو میل اور دو فی میل اساتذہ کو سیاسی اثر ورسوخ کی بنا پر سکردو ٹرانسفر کردیا جس کو سیاسی جماعتیں ضلع شگر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا مترادف قرار دے رہی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی فدا علی، پیپلز پارٹی ضلع شگر کے صدر کاچو حیدر علی خا ن اماچہ اور مسلم لیگ ن ضلع شگر کے ترجمان نذیر احمد نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کے سلسلے نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور محکمہ تعلیم کے زمہ داران شگر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو حالات خراب ہوں گے جس کا زمہ دار محکمہ تعلیم ہوگا ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پہلے ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بابر خان اوربعد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگرحاجی محمد ابراہیم سے ملاقات کرچکے ہیں جس پر دونوں نے شگر کیساتھ ناانصافی نہیں کرنے کا مکمل یقین دہانی کرائی اس کے باوجود اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سیاسی اثر ورسوخ کے سامنے بے بس ہیں تو ایل پی سی سمیت ان اساتذہ کا تبادلہ کرائیں اور ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کو قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیں تاکہ عوام کوروز گار بھی ہو اورنظام تعلیم زبوں حالی کا شکار بھی نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button